باغوں کے شہر کو بچانے کے لئے مصنوعی بارش
جمعرات 18 نومبر 2021
(جاری ہے)
ایک طرف زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر سموگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی تو دوسری جانب قدرتی وسائل سے مدد لینے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔سموگ سے نجات کے لیے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں پہلی مرتبہ مصنوعی بارش برسانے کا تجربہ پنجاب یونیورسٹی کے ماہرین کرنے جا رہے ہیں۔ ماہرین کی ٹیم کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرمنور صابرکے مطابق یہ تجربہ ہزار ریجن کے پہاڑی علاقے خانسپور میں کیا جائے گا،ایک مربع کلومیٹر تک مصنوعی بارش برسانے کے اس کامیاب تجربے کے بعدانیس نومبر کو لاہور شہر میں مصنوعی بارش برسانے کا امکان ہے۔اس طرح مصنوعی بارش سے جہاں سموگ کے خاتمہ کو یقینی بنایا جاسکے گا وہیں شہری قدرت کے اس بے موسم نظاروں سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔
دنیا بھر میں اس وقت پچاس سے زائد ممالک سموگ سے بچاو کے لئے مصنوعی بارشوں کا سہارا لے رہے ہیں،نہ صرف سموگ بلکہ گرمی کی شدت کو کم کرنے،خشک سالی کے خاتمہ،زراعت کی ترقی،وبائی امراض اورآلودگی پر قابو پانے کے لئے بھی مصنوعی بارشیں کیں جارہی ہیں۔اس وقت چین دنیا میں سب سے زیادہ مصنوعی بارش برسانے والا ملک ہے۔چین نے مصنوعی بارش کا پروگرام سن 1958 ء میں روس کے تعاون سے شروع کیا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق مصنوعی بارشیں برسانے کے پروگرام میں چین کے35 ہزار سے زائدافراد منسلک ہیں جو دن رات مصنوعی بارشوں اور مصنوعی برفباری کے تجربات میں مصروف ہیں۔ مصنوعی بارش کے لیے ہوائی جہاز کے ذریعے بادلوں کے اوپر سوڈیم کلورائیڈ، سلور آئیوڈائیڈ اور دیگر کیمیکلز بکھیر دیئے جاتے ہیں جو بادلوں میں برفیلے کرسٹلز بنانا شروع کردیتے ہیں اس طرح بادل بھاری ہونے لگتے ہیں اور پھر بارش بن کر برسنا شروع کردیتے ہیں۔مصنوعی بارش کے اس عمل کو”کلاؤڈ سیڈنگ“ کہتے ہیں۔جس طرح کھیتوں میں بیج ڈال کر فصل حاصل کی جاتی ہے اسی طرح اب بادلوں میں بھی بیج ڈال کر بارش حاصل کی جاتی ہے اسی لئے اسے ”کلاوڈ سیڈنگ“یعنی بادل کو بیجنا کہتے ہیں۔
اسی طرح دوبئی میں بھی زیادہ درجہ حرارت سے نمٹنے کے لیے مصنوعی بارشوں کا سہارا لیا جارہا ہے۔دبئی میں ڈرونز کے ذریعے بادلوں میں بجلی خارج کی جاتی ہے، بجلی کے جھٹکوں (برقی شاکس) سے بادل اکٹھے ہوجاتے ہیں اورپھربارش برسانے پر کے لئے تیار ہوجاتے ہیں۔دوبئی میڈیارپورٹس کے مطابق کلاوڈ سیڈنگ کے اقدامات متحدہ عرب امارات کے ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کے پراجیکٹ کا حصہ ہیں جس کا مقصد ملک میں بارشوں کی مقدار کو بڑھانا ہے۔اس ٹیکنالوجی کو برطانیہ کی ریڈنگ یونیورسٹی کے ماہرین نے تیار کیا۔مصنوعی بارشوں کے لئے سائنس دان مختلف طریقے اپنا رہے ہیں جیسے برقی شاکس،نمک اور دیگر کیمیکلز کو فضاء میں چھوڑ ناوغیرہ۔کچھ عرصہ قبل تک لوگ سموگ کے نام سے ناواقف تھے اور فضاء میں موجود کالے دھوئیں کو دھند سمجھتے رہے لیکن اب ہر کوئی سموگ کو اچھی طرح جان اور پہچان چکا ہے اسے طرح اب لوگ مصنوعی بارش کے حوالے سے حیرت زدہ ہیں کی کس طرح بے موسم بارش برسائی جاسکتی ہے؟کائنات کو تسخیر کرنے کے حوالے سے اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں بہت پہلے ارشاد فرما دیا تھا،ارشاد باری تعالیٰ ہے ترجمہ”اور اُس نے تمہارے لیے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے، سب کو اپنی طرف سے (نظام کے تحت)مسخر کر دیا ہے۔“انسان جوں جوں ترقی کرتا جارہا ہے، قرآن پاک کی نشانیاں اس پرظاہر ہوتی جارہی ہیں۔قرآن پاک میں ایک اور جگہ یہ بھی ارشاد پاک ہے کہ ترجمہ”اے جنوں اور انسانوں کے گروہ،اگر تمہارے بس میں ہو کہ زمین اور آسمان کے کناروں سے نکل سکو تو نکل جاؤ، مگر تم جہاں بھی نکلو گے اللہ تعالیٰ کی سلطنت ہی پاؤ گے۔“
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
ڈاکٹر جمشید نظر کے کالمز
-
محبت کے نام پر بے حیائی
بدھ 16 فروری 2022
-
ریڈیو کاعالمی دن،ایجاد اور افادیت
منگل 15 فروری 2022
-
دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کی کارروائیاں
جمعرات 10 فروری 2022
-
کشمیری شہیدوں کے خون کی پکار
ہفتہ 5 فروری 2022
-
آن لائن گیم نے بیٹے کو قاتل بنا دیا
پیر 31 جنوری 2022
-
تعلیم کا عالمی دن اور نئے چیلنج
بدھ 26 جنوری 2022
-
برف کا آدمی
پیر 24 جنوری 2022
-
اومیکرون،کورونا،سردی اور فضائی آلودگی
جمعہ 21 جنوری 2022
ڈاکٹر جمشید نظر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.