ای کامرس اور ٹیکنالوجی، نوجوانوں کا بڑھتا ہوا رجحان
پیر 31 جنوری 2022

محمد حسان
معاشی انحطاط اور بے روزگاری کے دور میں اگر یونیورسٹی میں دوران تعلیم ہی آپ کو ایسی انٹرن شپ مل جائے جس کا اختتام نوکری پر ہوتو کیسا رہے گا؟ یہ سلسلہ ترقی یافتہ ممالک کی طرح اب پاکستان میں بھی پنپنا شروع ہو چکا ہے۔ پاکستان میں دیگر ترقی پذیر ممالک کی طرح بے تحاشا بے روزگاری اور معاشی انحطاط ہے۔ پاکستان میں سالانہ لاکھوں نوجوان تعلیم مکمل کرنے کے بعد نوکریوں کی تلاش میں رہتے ہیں اور انہیں کہیں ڈھنگ کی جاب نہیں ملتی۔ پاکستان کے معاشی حالات سے ہم سب واقف ہیں لیکن یہاں میں معیشت پر بحث کرنے کی بجائے یہ کہنا چاہوں گا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ حکومتی سطح پر ای کامرس اور ٹیکنالوجی کی ضرورت اور اہمیت کو محسوس اور تسلیم کیا جانے لگا ہے۔گزشتہ برس وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں 15 ایکڑ پر 12 منزلہ جدید آئی ٹی پارک کا سنگ بنیاد رکھاجس کی تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے تعمیر کے بعد 10 سے 15 ہزار سے زائد آئی ٹی ماہرین، طلباء و طالبات اور انڈسٹری سے متعلقہ افراد کو روزگار کی فراہمی جبکہ براہ راست بیرونی و مقامی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہونے کا بھی عندیہ دیا تھا۔
اسی سلسلے میں ایک اور خوش آئند بات یہ ہے کہ کچھ دنوں پہلے پاکستان کی ٹاپ رینکنگ یونیورسٹیز میں سے ایک نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد میں کمپیوٹر سائنسز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ اسٹوڈنٹس کے مابین ایک Coding Competition منعقد کروایا گیا۔اس دو روزہ competition کا انعقادای کامرس سے متعلق Urtasker گروپ آف کمپنیز کے تحت کام کرنے والی عالمی آئی ٹی کمپنی TechBlink نے نسٹ اسکول آف الیکٹریکل انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹر سائنسز کے اشتراک سےکروایا گیاجس میں حصہ لینے والے طلباء کو انوینٹری مینجمنٹ اور ای کامرس ڈومین میں کسٹمرز کے تجربے کو بہتر کرنے کے حوالے سے چیلنجز کا ایک سیٹ دیا گیا جس میں بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے ٹیمز کے طور پر حصہ لیا۔جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے نقد اور رنر اپ ٹیم کو 75 ہزارروپے نقد کا انعام دیا گیا۔
ذیشان ریاض ، چیف ایگزیکٹو آفیسرUrtasker اور توصیف ریاض، چیف ایگزیکٹو آفیسر TechBlink کا کہنا تھا کہ ہم نسٹ کے ساتھ مل کر پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مقامی ٹیلنٹ کو بین الاقوامی مارکیٹ میں ملازمت حاصل کرنے کیلئے روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں اور اسی سلسلے میں ہم نے نسٹ کے ساتھ MoUسائن کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء اس سے مستفید ہو سکیں۔ نوجوانوں کو مستقبل کی مارکیٹ کیلئے تیار کرنے کی غرض سے ہم سال 2022 میں پورے پاکستان میں برانڈ ایمبیسیڈراور انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں جس کے ذریعےہم پاکستان کی دیگر معروف یونیورسٹیز میں بھی اسی طرح کی تقریبات منعقد کرنے کا ارادہ رکھتےہیں۔
یہاں پر حکومت پاکستان ،وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور اس شعبے کی متعلقہ سینیٹ اور پارلیمانی کمیٹیز پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ ہمسایہ ملک بھارت اور دیگر ترقی پذیر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ای کامرس ، کمپیوٹر سائنسزاور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پہلے سے موجود اسٹیک ہولڈرز، کمپنیز اورانفرادی حیثیت میں کام کرنے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے اور جامع و دوررس منصوبہ بندی کے تحت پاکستان میں موجود بیش بہا ٹیلنٹ کو استعمال کرتے ہوئے ای کامرس اور ٹیکنالوجی کا انقلاب برپا کر دے تاکہ یہ نوجوان اچھا روزگار حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ملک پر سے بےروزگار نوجوانوں کا بوجھ بھی کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں اور پاکستان کا ایک بہت بڑی تعداد میں موجود ٹیلنٹ صحیح سمت میں استعمال ہو کر ملک و قوم کی ترقی اور معاشی استحکام میں کام آ سکے۔
(جاری ہے)

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.