آن لائن احتجاجی تحریک
جمعرات 17 فروری 2022
(جاری ہے)
تاہم اپوزیشن کی بیدلی سے جاری سرگرمیاں دیکھ کر یہ محسوس ہوتا ہے کہ کرونا نے ان کی طبیعتوں پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔کرونا کے دوران جس طرح ساری دنیا کا نظام برقی لہروں پر منتقل ہوا شاید اپوزیشن کا احتجاج بھی اب گلیوں اور سڑکوں کے بجائے انٹرنیٹ پر ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔خوشی کے جزبات کا اظہار بھی ٹویٹر پر ہوتا ہے۔اور مزاحمتی بیانیہ بھی ٹویٹر سے ہی جاری ہوتا ہے۔تمام تر سیاسی درجہ حرارت سوشل میڈیا کی مرہون منت ہے جبکہ حکومت کے لئے گلیاں سونی چھوڑ دی گئی ہیں جن میں مرزا یار پھر رہا ہے۔نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے کہ اپوزیشن کے بجائے حکومت جلسے کرنے پر اتر آئی ہے۔جس اپوزیشن نے میدان سیاست گرم کرنا تھا وہ ڈرائنگ روم میں بند ہے اور جس حکومت نے دفتر میں بیٹھ کر حکومت کرنی تھی وہ جلسوں کے میدان سجا رہی ہے۔
کہ درویشی بھی عیّاری ہے، سُلطانی بھی عیّاری
یہاں درویشی کی جگہ اپوزیشن پڑھ لیں
اگر اپوزیشن حکومت کو گرانے میں سنجیدہ ہو تو اعداد و شمار کا کھیل انتہائی سادہ ہے۔سینٹ کے 100 ارکان میں سے حکومت کے پاس 47 اراکین ہے جبکہ اپوزیشن کے پاس 53 دلچسپ بات یہ ہے کہ مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے دلاورخان گروپ کے چھ سینٹرز ہمیشہ اپنی مرضی کرتے ہیں اور مسلم لیگ نون کی قیادت ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔اگر اپوزیشن اپنے عمل میں سنجیدہ ہوتی تو چیئرمین سینیٹ ہٹانا ان کے دائیں ہاتھ کا کھیل تھا۔قومی اسمبلی کا جائزہ لیں تو 172 کے مقابلے حکومت کے پاس 182 اراکین ہیں۔محض 11 ارکان کی مدد سے وفاقی حکومت گراء جا سکتی ہے اور یہ کام ایم کیو ایم اور قاف لیگ کی مدد سے بخوبی کیا جا سکتا ہے۔پنجاب اسمبلی قاف کے لیگ کے 10 ارکان اور راہ حق پارٹی کا ایک رکن مل کر بزدار حکومت کا خاتمہ کر سکتا ہے لیکن اس کیلے جس یکسوئی،لگن اور صاف نیت کی ضرورت ہے موجودہ اپوزیشن اس سے محروم ہے۔انکی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ جب حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا وقت آتا ہے تو قومی اسمبلی سے ن لیگ کے سربراہ قائد حزب اختلاف غائب ہوتے ہیں اور سینیٹ سے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے قائد حزب اختلاف حکومت کو واک اوور دے دیتے ہیں۔اسکا صاف مطلب ہے کہ اپوزیشن حکومت کو گرانے میں سنجیدہ نہیں۔اگلے روز پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد میڈیا ٹاک نے اپوزیشن کی حکمت عملی کے غبارے سے ہوا نکال دی۔ترجمانی کا سارا بوجھ مولانا فضل الرحمان کے کندھے پر ڈال دیا گیا۔سچ بات تو یہ ہے کہ پی ڈی ایم اتحاد مولانا کے مرہون منت ہے۔افرادی قوت کی فراہمی سے لیکر صحافیوں کے کڑوے کسیلے سوالات کے جوابات دینے تک مولانا نے ہی پی ڈی ایم کا بھرم رکھا ورنہ دیگر قائدین کا حال تو سبھی کے سامنے ہے۔مسلم لیگ ن کے سئینر رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران بار بار متبادل حکمت عملی کے متعلق سوال کیا گیا تو وہ ایں بائیں شائیں کرکے رہ گیے۔دوسری طرف حکومت بھی اپنی جگ ہنسائی کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتی،عوام مہنگائی کے بوجھ تلے سسک رہے ہیں،بجلی کی قیمت میں 3 روپے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیاہے۔کھاد کے بحران نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے،شوگر بحران ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہا ہے،کاروبار حکومت منجمد ہے،افسر شاہی ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھی ہے،ان حالات میں وزیراعظم کو کیا سوجھی کہ انہوں نے وزیروں میں اسناد تقسیم کرکے ایک نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔سیاسی راہنماؤں کی اس طرح کی ناپختہ حرکتوں سے یہ تاثر گہرا ہو رہا ہے کہ ملک قیادت کے بحران کا شکار ہے۔حکومت ویژن سے عاری جبکہ اپوزیشن حکمت سے خالی ہے۔حکومت نے تجربہ کار سیاسی راہنماؤں کو مشاورت کے دائرے سے خارج کر رکھا ہے تو اپوزیشن جماعتوں نے بھی مخلص،ازمودہ کار اور دلیر راہنماؤں سے فاصلہ اختیار کر رکھا ہے۔بلاول اور مریم اپنے اپنے بزرگوں کی پالیسیوں کے اسیر ہیں۔جسکا منطقی نتیجہ یہ ہے کہ ملک ایک بے سمت گھوڑے کی طرح سرپٹ دوڑ رہا ہیاور حکومت کا نہ ہاتھ باگ پر ہے نہ پاؤں رکاب میں ہے۔ان حالات میں اول تو حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا پیش کیا جانا ہی مشکل ہے۔اور اگر پیش ہوبھی گء تو اسکی کامیابی ناممکن نظر آتی ہے۔لیکن اس ساری کشمکش سے بہت دور بیٹھے ہوے فیصلہ سازوں کے ہاں یہ سوال سرے سے موضوع بحث ہی نہیں ہے کہ اپوزیشن کا برقی احتجاج کیا رنگ لاے گا یا عمران حکومت کی بیڈ گورننس کا کیا انجام ہوگا،وہاں تو راوی چین لکھ رہا ہے اگر کوئی معاملہ زیر بحث ہے تو یہ کہ مسلح افواج کا آئندہ سربراہ کون ہوگا۔مستقبل کا سیاسی منظر نامہ اسی فیصلے سے جڑا ہواہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
پیر محمد فاروق بہاوٴالحق شاہ کے کالمز
-
آن لائن احتجاجی تحریک
جمعرات 17 فروری 2022
-
توجہ کا طالب
جمعرات 10 فروری 2022
-
یوم یکجہتی کشمیر
ہفتہ 5 فروری 2022
-
فوجداری قوانین: مجوزہ ترامیم اور حقائق
جمعرات 3 فروری 2022
-
سانحہ مری۔مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے؟
پیر 10 جنوری 2022
-
جمہوری روایات کو لاحق خطرات
بدھ 5 جنوری 2022
-
مولانا آرہے ہیں؟
منگل 28 دسمبر 2021
-
سانحہ اے پی ایس۔ جس کے زخم آج بھی تازہ ہیں
جمعہ 17 دسمبر 2021
پیر محمد فاروق بہاوٴالحق شاہ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.