![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
Articles on Owais Ahmed Ghani
اویس احمد غنی کے بارے میں مضامین
![Owais Ahmed Ghani](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/news_tags_images/200x170/1434985381_tag.jpg._3)
صوبہ خیبر پختونخواہ کے سابقہ گورنر۔ اس سے پہلے وہ بلوچستان کے گورنر رہے۔ اس دور میں بلوچستان میں باقاعدہ فوج کشی ہوئی اور بلوچوں کے دو اہم رہنماء نواب اکبر خان بگٹی اور بالاچ مری کو ہلاک کردیا گیا۔ نواب بگٹی کے صاحبزادے نے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اور ان کے ساتھیوں کے خلاف جو ایف آئی آر درج کرائی ہے اس میں اویس احمد غنی کا نام بھی شامل تھا۔ اویس احمد غنی کا تعلق چونکہ سردار عبدالرب نشتر کے خاندان سے تھا اور اس خاندان کے زیادہ تر افراد فوج اور دیگر سرکاری اداروں میں ہیں لہٰذا اس پسِ منظر کو ذہن میں رکھتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے نواز شریف کا تختہ الٹنے کے بعد انہیں پہلے صوبائی وزیر صنعت پھر وفاقی وزیر اور اس کے بعد بلوچستان اور صوبہ سرحد کا گورنر تعینات کیا۔انہیں دو ہزار تین میں بلوچستان کا گورنر مقرر کیا گیا تھا اور چونکہ ان کا تعلق کاکڑ قبیلے سے ہے اور ان کے آباؤ اجداد بلوچستان کے ضلع ژوب سے ہجرت کرکے پشاور آئے تھے لہٰذا تعیناتی کے وقت بلوچ اور پشتونوں کے ممکنہ اعتراض کو رفع کرنے کے لیے سرکاری طور پر انہیں بلوچستان کا مقامی ثابت کرنے کے لیے میڈیا پر سرکاری طور پر باقاعدہ ایک مہم چلائی گئی ۔پاکستان کے قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کیخلاف جنگ کے دوران جب اس وقت کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل علی جان اورکزئی کے مرکزی حکومت کے ساتھ اختلافات پیدا ہوئے تھے تو جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے اویس احمد غنی کو جنوری دوہزار آٹھ میں صوبہ سرحد کا نیا گورنر مقرر کیا۔ پرویز مشرف کی اقتدار سے رخصتی کے بعد وہ دو سال مزید صوبے کے گورنر رہے۔ لیکن حکومت پر فاٹا ارکان اور خود پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید دباؤ رہا کہ ان کو اس عہدے سے سبکدوش کیا جائے۔ یوں فروری 2011 میں ان کو اس عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ان کی جگہ بیرسٹر مسعود کوثر کو گورنر تعینات کیا گیا۔
Read Latest articles about Owais Ahmed Ghani, Full coverage on Owais Ahmed Ghani with the exclusive articles & features written by top writers in Urdu. Latest News, photos and columns about Owais Ahmed Ghani.
اویس احمد غنی کے بارے میں تازہ ترین اور بہترین مضامین پڑھئیے، مشہور رائٹرز کے لکھے گئے مضامین، اویس احمد غنی کے بارے میں خبریں، تصاویر اور کالم پڑھئیے۔
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.