Rana Chandra Singh - Urdu News
رانا چندر سنگھ ۔ متعلقہ خبریں
پاکستانی راجپوت سیاستدان۔ سابق وفاقی وزیر۔ سابق بھارتی وزیراعظم وی پی سنگھ کے ہم زلف۔ 1931 کو عمر کوٹ میں پیدا ہوئے۔ چار بار قومی اسمبلی کے رکن اور دو بار صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے راجستھان کے حکمران راجا خاندان سے تعلق رکھنے کی بدولت رانا چندر سنگھ کا سو ڈھو سندھ کے سیاست میں اپنا خاص مقام اور اثر رہا۔ سنگھ کا ساتھ تعلق علاقے کے امیدواروں کے لیے کامیابی کی ضمانت رہا۔ ریگستانی تھر پارکر اور عمرکوٹ کی سیاست میں ارباب خاندان ان کے تعاون سے کامیابی حاصل کرتا رہا۔سیاست میں آزاد حیثیت کے علاوہ وہ حکمرانی کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں میں شامل رہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی سے ان کی وابستگی دیرینہ رہی کیونکہ پارٹی کے بانی مرحوم ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ ان کی رفاقت گہری تھی۔پاکستان کی سیاست میں انہوں نے اس وقت شہرت پائی جب وہ اس وقت کی وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے خلاف تحریک ِ عدم اعتماد کا حصہ بنے۔تحریک کی ناکامی کے بعد قومی اسمبلی کے ایوان میں ان کے اس بیان نے خاصی شہرت پائی کہ مسلمان اراکین اسمبلی قرآن شریف پر حلف اٹھانے کے بعد اس سے انحراف کا شکار ہوئے۔وہ بے نظیر کی حکومت کے خاتمے کے بعد ہونے والے 1990 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہونے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کی کابینہ میں وفاقی وزیر برائے انسداد و منشیات مقرر ہوئے۔ اپنی آخری عمر میں بیماریوں کی وجہ سے یاداشت کھو بیٹھے تھے۔ یکم اگست دو ہزار نو کو کراچی میں انتقال کر گئے۔
-
پاکستان میں نچلی ذات کے ہندووں کو مناسب نمائندگی کیوں نہیں؟
ڈی ڈبلیو منگل 6 فروری 2024 - -
گائوں درویش نائچ میں بااثر قبضہ مافیا کے کارندوں کی جانب سے کیمونٹی سنٹر پر قبضے کے خلاف ہندو برادری کے مینگھواڑ قبیلے کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ
اتوار 22 مئی 2022 - -
الیکٹیبلز کون ہیں اور سیاست میں ان کا کیا کردار ہے؟
ڈی ڈبلیو منگل 29 مارچ 2022 - -
حکومت کی جانب سے قادیانی عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل کا رکن نامزد کر نا نظریہ پاکستان کیخلاف اور ملک کی نظریاتی سرحدوں کو کھوکھلا کرنے کے مترادف ہے،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی
جمعرات 6 ستمبر 2018 - -
قومی اسمبلی کااجلاس ،سابق وزیر رانا چندر سنگھ کے انتقال پر دو منٹ خاموشی ، سکندر خان جمالی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی،وزراء اور سیکرٹری وقفہ سوالات کے دوران حاضری یقینی بنائیں ،غیر حاضر سیکرٹری کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی،بابر اعوان،قوم کہے بجلی نہیں چاہئے تورینٹل پاور منصوبے نہیں لگائینگے ،راجہ پرویز اشرف،سپریم کورٹ کا فیصلہ پارلیمنٹ پر عدم اعتماد ہے ،فیصل صالح حیات
پیر 3 اگست 2009 -
Latest News about Rana Chandra Singh in Urdu - Live updates including today breaking news, latest news, new photos, videos, articles and columns written about Rana Chandra Singh. Watch videos in Youtube and dailymotion format, share the news via Facebook, Twitter, Whatsapp etc. Full coverage in Urdu to give you a brief idea of the story, only on UrduPoint
رانا چندر سنگھ کی تازہ ترین خبریں، تصاویر، مضامین اور متعلقہ کالم پڑھئیے۔ رانا چندر سنگھ کی نئی ویڈیوز دیکھئے۔ خبریں شیئر کیجئے فیس بک، ٹوئیٹر، وٹس ایپ وغیرہ پر۔ جانئیے خبر کا مکمل رُخ صرف اردو پوائنٹ پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.