غلام اکبر لاسی کی وفات ہمارے لیئے کسی صدمے سے کم نہیں وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفادار ساتھی تھے ،خورشید شاہ

جمعہ 10 نومبر 2017 23:04

لسبیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2017ء) قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر غلام اکبر لاسی کی وفات ہمارے لیئے کسی صدمے سے کم نہیں وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفادار ساتھی تھے اور مرتے دم تک پاکستان پیپلز پارٹی سے وفاداری نبھاتے رہے مرحوم غلام اکبر لاسی ایک خوش اخلاق ملنسار شفیق انسان تھے اور پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے بے شمار قربانیاں دی اللہ تعالیٰ انہیں اپنے رحمت وجوار میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر وجمیل دیں مرحوم غلام اکبر لاسی ہمیشہ ہماری دلوں میں زندہ رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر غلام اکبر لاسی کی وفات پر انکے بھائی عبدالکریم لاسی ،عبدالستار لاسی اور بیٹے فیصل اکبر لاسی سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کیا اور انہوں نے مرحوم غلام اکبر لاسی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور اس دوران پاکستان پیپلز پارٹی لسبیلہ کے ضلعی صدر محمد شریف پالاری ،حاجی محمد انور رونجھو دیگر بھی رہنما موجود تھے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی غلام اکبر لاسی کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم غلام اکبر لاسی ایک وفادار ساتھی تھے انکی وفات سے ایک خلاء پیدا ہوگیا ہے اور انہوں نے غلام اکبر لاسی کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس غم میں برابر کے شریک ہیں ۔