وزیراعظم نے بھارتی ہم منصب کو وزراء خارجہ کی ملاقات طے کرنے کیلئے خط لکھ دیا
خط میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزرائے خارجہ ملاقات کو یقینی بنا نے پر زوردیا گیا ہے ،اہم سفارتی ذرائع نے جوابی خط کی تصدیق کردی
جمعرات 20 ستمبر 2018 20:10
(جاری ہے)
وزیر خارجہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ متعدد ممالک کے اہم راہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔
اہم سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین مذاکرات کا سلسلہ بحال کرنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندرا مودی کے 20اگست کو لکھے جانے والے خط کا مثبت جواب دیا ہے اور ددونوں ممالک کے مابین وزرائے خارجہ کی سطح پر مذاکرات کا سلسلہ بحال کیے جانے کی امید ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم نے نریندرا مودی کے ایک ماہ کے قبل لکھے جانے والے خط کا مثبت جواب دیا ہے۔ سفارتی ذرائع نے وزیراعظم عمران خان کے خط کی تصدیق کی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ جنرل اسمبلی کے اجلا س کے دوران سائیڈ لائن مذاکرات کرینگے۔ وزیر اعظم نے لکھا ہے کہ اگرچہ دونوںممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں تاہم پاکستان حل طلب مسائل پر بات کرنے کیلئے تیار ہے۔ مسئلہ کشمیراور سرکریک ،سیاچن کے تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کو اپنی عوام اور آئندہ آنے والی نسلوں کی بہتر ی کیلئے بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرکے بہتر مستقبل کی جانب بڑھنا چاہیے۔اس سے قبل عام انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان نے اپنی وکٹری تقریر میں دونوںممالک کے تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے مثبت پیش رفت کا عندیہ دیا تھا۔ واضع رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو منصب سنبھالنے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نے مبارکباد کا خط لکھا تھا ۔ جس میں دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین دوستانہ اور پرامن تعلقات کا عندیہ دیا گیا تھا۔۔۔مزید اہم خبریں
-
کل جو بجٹ پاس کیا گیا وہ پاکستان عوام پر حملہ ہے،عمر ایوب
-
پی ٹی آئی میں اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے،جنید اکبر نے بھی پارٹی کی کور کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا
-
حقیقت یہ ہے کہ حکومت انتخابات کے معاملے پر تحقیقات نہیں کرنا چاہتی،بیرسٹرگوہر
-
پائیدار ترقی کے اہداف کا عالمگیر حصول تشویشناک حد تک ناکافی
-
باقی صوبوں نے سستی روٹی کا اعلان تو کیا لیکن 13 روپے میں عوام کوروٹی نہ دے سکے
-
یکم جولائی 2024 سے پیٹرولیم لیوی میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں
-
پی ٹی آئی ایک سائیڈ لائن پارٹی بن چکی،کئی دھڑے بن چکے مزید بھی بنیں گے
-
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اعزازی طور پر محمد مصطفیٰ بن طلحہ کو ایمبیسیڈر ایٹ لارج مقرر کر دیا
-
بجٹ میں صحت، تعلیم، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، ایسا ممکن نہیں کہ غریب ٹیکس دے اور اشرافیہ کو ٹیکس مراعات دی جائیں، وزیراعظم شہباز شریف
-
چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی کے ایف ڈبلیو ڈویلپمنٹ بینک کے مشن سے ملاقات
-
افغانستان پر دوحہ کانفرنس میں خواتین کی نمائندگی نہ ہونے پر تشویش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کیخلاف ٹیریان وائٹ کیس ناقابل سماعت قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.