گٹکا،مین پوری،ماوا کے کارخانوں،منشیات اورڈیزل مافیا کے خلاف سندھ پولیس کارروائیاں27135ملزمان گرفتار

جمعرات 2 جنوری 2020 18:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2020ء) سندھ پولیس نے سال2019کے دوران کراچی،حیدرآباد،میرپور خاص،شہیدبینظیرآباد، سکھراورلاڑکانہ پولیس رینج نے گٹکا،مین پوری،ماوا کے کارخانوں،منشیات اورڈیزل مافیا کے خلاف11429 چھاپہ مار کارروائیاں کرکے مجموعی طور پر27135ملزمان کو گرفتارکرلیاجبکہ22066ایف آئی آرزکااندراج کیاگیا۔سال2019ء کی کارکردگی رپورٹ آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کوپیش کردی گئی۔

اے آئی جی آپریشنز سندھ کی رپورٹ کے مطابق گٹکا/ماوا/مین پوری فیکٹریز/کارخانوں کے خلاف سندھ کی تمام پولیس رینج میں 10161ایف آئی آرز کا اندراج کیاگیا،211 فیکٹریزکو سربمہر کیا گیااور11995 ملزمان کوگرفتار کرکی4331470کلوگرام سے زائدگٹکا/مین پوری برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سندھ پولیس نے منشیات مافیاکے خلاف سندھ بھرمیں11163 چھاپہ مارکاروائیاں کیں اور11905ایف آئی آرزکا اندراج کرکی14618ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

ملزمان کے قبضے سی14.47کلوآئس،89.289کلوہیروئن،5070.14کلو حشیش، 7700کلوگرام چرس،177.604کلوگرام اوپیئم،306694لیٹر ملکی جبکہ4379لیٹر غیرملکی شراب برآمدکرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق ایرانی ڈیزل مافیا کے خلاف سندھ بھر میں 266مقامات پرچھاپے مارے گئے۔اسی دوران 552ملزمان کوگرفتارکرکی1306003لیٹرزایرانی ڈیزل ضبط کیاگیا۔