![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
شارجہ میں نسوار اور دیگر ممنوعہ تمباکو مصنوعات فروخت کرنے والا سٹور بند کروا دیا گیا
بند ہونے والا جنرل سٹور کافی عرصہ سے نسوار، شینی اور تمباکو کی مختلف ممنوعہ مصنوعات فروخت کر رہا تھا
محمد عرفان
جمعرات 9 جنوری 2020
15:47
![شارجہ میں نسوار اور دیگر ممنوعہ تمباکو مصنوعات فروخت کرنے والا سٹور ..](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2018/800x400/pic_abce8_1522433070.jpg._2)
(جاری ہے)
جس کا مقصد سُپر مارکیٹس اور جنرل اسٹورز میں فروخت ہونے والی اشیاء کے حوالے سے سیفٹی اور ریگولیشن کے قواعد کی جانچ کرنا تھا۔
جب اس اسٹور کو چیک کیا گیا تو یہاں پر کھانے پینے کی کئی اشیاء گلی سڑی حالت میں پائی گئیں، جن سے شدید بدبو اُٹھ رہی تھی۔ اس کے علاوہ کھانے پینے کی اشیاء کے سامان میں ہی ممنوعہ تمباکو مصنوعات اور نسوار وغیرہ بھی چھُپا کر رکھی گئی تھی۔ جو کہ دُکاندار کی جانب سے اپنے خاص گاہکوں کی جانب سے طلب کیے جانے پر انہیں خفیہ طور پر فروخت کی جارہی تھیں۔ سٹور کے مالک نے اپنی دُکان کے ہی ایک حصّے کو گودام میں تبدیل کر رکھا تھا ۔ بلدیہ کے انسپکٹرز نے تمام ممنوعہ مصنوعات اور زائد المعیاد خوردنی اشیاء بھی ضبط کر لیں اور ان کے معائنے کے لیے فوڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا دیا گیا۔جس کے بعد سٹور کو سِیل کر دیا گیا۔ السویدی کا کہنا تھا کہ بلدیہ کی مہم کا مقصد شارجہ کے عوام کو حفظانِ صحت کے اصولوں پر پُوری اُترنے والی غذائی اجناس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور غیر معیاری اور زائد المعیاد اشیاء فروخت کرنے والوں کو قانون کی پکڑ میں لانا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
100 بار کوشش کرنے کے بعد قسمت کی دیوی مہربان
-
اپنے جوہری پروگرام کا پوری طاقت سے دفاع کریں گے ، ایران
-
جوہری پروگرام بارے ایران کے ساتھ مثبت معاہدے کے لیے پرعزم ہیں ، امریکا
-
ٹرمپ نے اسرائیل کے روکے گئے ہتھیاروں کو جاری کردیا
-
ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے میمو پر دستخط کردئیے
-
امریکا یواین انسانی حقوق کونسل سے باہر، انروا کی فنڈنگ بند کردی
-
امارات نے 10 سالہ بلیو ویزہ کھول دیا‘ درخواستوں کی وصولی شروع
-
سعودی ولی عہد کی کابینہ کو شامی صدر سے ملاقات پر بریفنگ
-
ٹرمپ غزہ کی پٹی کو ناقابل رہائش جگہ سمجھتے ہیں،، امریکی اہلکار
-
غزہ کے فلسطینیوں کا استقبال چھ ملکوں میں ممکن ہے ، ٹرمپ
-
ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے بعد آسٹریلیا کی شرقِ اوسط میں دو ریاستی حل کی حمایت
-
سعودی ولی عہد اوراماراتی صدر کا فون پر اہم تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.