
آئی ایم ایف نے250 ارب کے مزید ٹیکس لگانے کی تجویز دے دی
آئی ایم ایف نے کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں ریلیف دینے کی بھی مخالفت کردی ہے،بجلی ٹیرف میں بھی 1روپے20 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 7 فروری 2020
20:18

(جاری ہے)
آئی ایم ایف نے ریگولیٹری ڈیوٹی میں عوام کو ریلیف دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے درآمدی بل بڑھ جائے گا۔
جس سے مزید معاشی مسائل پیدا ہوں گے۔ آئی ایم ایف نے گردشی قرض کو ختم کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔ ماہانہ یا سہ ماہی کی بجائے ایک ہی بار ٹیرف میں 1روپے 20 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے۔ دوسری جانب ماہر معیشت ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف والے کوشش کر رہے ہیں پاکستان پر معیشت کے علاوہ بھی کوئی دباؤ ڈالا جائے، ملک کی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر شرح سود کا تناسب 13.25 سے کم کر کے 9 سے 10 فیصد تک لے کر آنا ہوگا۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر تین فیصد شرح سود کیا گیا تو اس سے 560 ارب کی بچت ہو گی جو سکیورٹی اداروں کو دے سکتے ہیں۔ ملک پر قرضہ بڑھنے کی بڑی وجہ گزشتہ سال بجٹ خسارہ ہوا جو تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ تھا ۔ہم رواں سال 3 ہزار 200 ارب روپے صرف سود کی مد میں دیں گے۔ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا کہ رواں سال ابھی تک سب سے اچھی چیز یہ ہے کہ روپے کی قدر میں کمی نہیں آئی مگر ڈالر کی قیمت قدرے زیادہ ہے جو 148 روپے تک ہونی چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے 4 ہزار ارب روپے کی ضرورت پڑے گی، گزشتہ سال ملک کی جی ڈی پی 1.9 فیصد تھی جو اس سال 1.2 تک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ زراعت اور انڈسٹری منفی اعشاریوں کے ساتھ خوفناک صورتحال پیش کر رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پچھلے سال 10 لاکھ لوگ بیروزگار ہوئے ہیں جبکہ رواں سال مزید 12 لاکھ لوگ بیروزگار ہو سکتے ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا ہے آئی ایم ایف والے کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان پر کوئی دباؤ معیشت کے علاوہ بھی ڈالا جائے۔مزید اہم خبریں
-
وسائل کی کمی سے یو این امدادی ادارے کئی ممالک میں مشکلات کا شکار
-
غزہ: خوارک کے یو این ادارے کے ذخائر ختم، قحط پھیلنے کا خدشہ
-
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخواہ میں 3مختلف آپریشنز ، 15خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا
-
عمران خان کی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں
-
محبت کی شادی کیلئے بچوں سمیت بھارت جانے والی سیما حیدر کو ملک چھوڑنے کا حکم
-
فیصل واوڈا نے بھارت کو 2019 کا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ یاد دلا دیا
-
پہلگام واقعے کی آڑ میں مودی اپنی حکومت کی سیاسی معاشی کمزوریاں چھپانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے
-
پی ٹی اے نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے فری موبائل فون رجسٹریشن کا آغاز کردیا
-
وزارت مذہبی امور کی جانب سے غیرقانونی اور غیرمستند حج پیکیج کے متعلق الرٹ جاری
-
مودی حکومت نے اب کوئی غلطی کی تو نتائج تاریخی نوعیت کے ہوں گے
-
مودی حکومت شروع سے ہی کوشاں تھی کہ پانی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی جائے
-
بھارتی ایئرلائنز کے لئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش، پروازیں 3 گھنٹے اضافی سفر کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.