
”شیعہ ہمارے بھائی ہیں، اصل مسئلہ فرقہ ورانہ سوچ ہے“
معروف سعودی عالم اور مسلم ورلڈ لیگ نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ سُنی شیعہ میں کوئی جھگڑا نہیں،معمولی مسلکی اختلافات کی بناء پر اسلامی وحدت اور یکجہتی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے
محمد عرفان
جمعہ 8 مئی 2020
17:38

(جاری ہے)
سُنی اور شیعہ آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ کلمہ گو ہونے کے ناتے شیعہ ہمارے ہم مذہب ہیں۔
بے شک ہمارا شیعہ حضرات سے بہت سارے مسائل پر فکری اختلاف ضرور ہے، لیکن ان اختلافات کی آڑ میں کسی کواسلامی اخوت ، وحدت اور یک جہتی کو پارہ پارہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ سُنی اور شیعہ کے اختلافات ہمارے اندرونی اختلافات ہیں۔ انہیں فرقہ ورانہ رنگ دینے سے باز رہنا چاہیے۔ سُنی اور شیعہ دونوں توحید اور رسالت محمدی پر یقین رکھتے ہیں، ہم سب نبی پاک سے محبت رکھتے ہیں۔ دونوں مسالک میں حج اور عمرہ کی ادائیگی کی جاتی ہے۔ اس موقع پر محمد العیسیٰ نے ایک حدیث بیان کی جس میں نبی کریم نے فرمایا کہ ہر وہ شخص جو قبلہ رُخ ہو کر نماز پڑھتا ہے اور قربانی کی رسم ادا کرتا ہے، وہ مسلمان ہے، اور اللہ اور اس کے رسول کی پناہ میں ہے۔ محمد العیسیٰ نے اپنے ٹی وی انٹرویو میں مزید کہا کہ پس اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ شیعہ اور سُنی کلمہ گو ہیں۔ تمام اُمت مُسلمہ کو اپنے بچوں میں مذہبی یکجہتی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنی چاہیے۔
دونوں مسالک کے درمیان بے کار کی بحثوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے کو مذہب اسلام سے خارج قرار دینے کے حوالے سے شرانگیز تقریروں، تحریروں اور پراپیگنڈے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ تاہم بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ ہم بحیثیت مسلمان قوم اس طرح کی منفی سرگرمیوں میں ملوث ہو چکے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
غزہ: امداد کی ترسیل میں اسرائیلی رکاوٹوں سے 10 لاکھ بچے متاثر
-
یوکرین: روسی حملے میں بچوں سمیت 12 افراد ہلاک، یو این کی مذمت
-
فلسطینی ہلال احمر کے کارکنوں کی ہلاکت پر بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ
-
پاکستان سے افغان مہاجرین کی زبردستی بیدخلی روکنے کی درخواست
-
مل مالکان اور سٹاک مافیا گندم بیرون ملک سے منگوا کر کسان پر بڑا ظلم کرنے جا رہے ہیں
-
عید گزرنے کے بعد گوشت کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا
-
گزشتہ 3 سالوں میں پاکستان کی بڑی صنعتوں کی پیداوار مسلسل منفی رہنے کا انکشاف
-
پی ڈی ایم ابھی تک نہیں ٹوٹی مگر صدر اپوزیشن میں باقی پارٹیاں حکومت میں ہیں
-
صدر مملکت کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹ پر گرفتار ہونے والے پولیس افسر کو عدالت کا رہا کرنے کا حکم
-
بجلی کی قیمت میں کمی صرف 3 ماہ کیلئے ہے
-
مانسہرہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
سونے کی قیمت میں 5 ہزار روپے سے زائد کمی ہو گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.