ایچ ڈی ایف کا حکومت سے نوجوانوں کو تمباکو نوشی کی لعنت سے بچانے کیلئے تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکسز میں اضافے کا مطالبہ
منگل 9 جون 2020 16:51
(جاری ہے)
مزید یہ کہ اگر حکومت میٹھے مشروبات پر ایک روپے سرچارج لگا کر 8 سے 10 ارب روپے مزید آمدنی میں پیدا ہو سکتے ہیں۔
250ML کی یہ اضافی محصول حکومت کے امدادی پیکیج میں آسانی پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بجٹ میں افراط زر کی شرح کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے حکومت کو تمباکو کی مصنوعات پر موجودہ ایف ای ڈی میں 20 روپے تک کے اضافے کی ضرورت ہے، ایسا کرنے سے حکومت کے محصولات بڑھ جائیں گے جو حکومت کے صحت کے پروگراموں میں شامل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے سموکرز کو روکنے کیلئے حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں۔ ای سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی لگا کر بھی حکومت ریونیو حاصل کر سکتی ہے۔ پناہ کے سیکرٹری جنرل ثناء الله گھمن نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ کوویڈ۔19 کی وجہ سے تمباکو نوشی کرنے والوں کو زیادہ خطرہ لاحق ہے، حکومت کو وبائی امراض کی وجہ سے بڑھتے ہوئے صحت کے بوجھ کو کم کرنے پر توجہ دینی ہوگی۔ تمباکو کی مصنوعات کی کھپت کی وجہ سے صحت عامہ پر لاگت ان آزمائشی اوقات میں ایک اور بوجھ ہے۔ حکومت کو تمباکو کی مصنوعات پر اس کے استعمال سے ہونے والے صحت کے اخراجات کو کم کرنے کیلئے ٹیکس بڑھا کر سخت کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ سپارک کے منیجر ریسرچ خلیل احمد ڈوگر نے بتایا کہ تمباکو کی مصنوعات کو نوجوانوں کے لئے ناقابل رسائی بنانے کی سب سے مؤثر حکمت عملی ٹیکس میں اضافہ ہے جس کی وجہ سے ان مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ قیمتوں میں اضافے کے نتیجہ میں آخر کار تمباکوکی مصنوعات نوجوانوں کیلئے ناقابل رسائی ہو جائے گی۔ روزانہ کی بنیاد پر اوسط 1200 بچے تمباکو نوشی شروع کرتے ہیں۔ زاہد شفیق نے یہ بھی بتایا کہ تمباکو کی دوسری مصنوعات جیسا کہ نسوار، پان، گٹکا، الیکٹرانک سگریٹ، ویپنگ مصنو عات کو بھی قانون کے زمرے م?ں لانے کی ضرورت ہے۔ ایسا کرنے سے موجودہ مالی پریشانی، صحت سے متعلق اقدامات کی مالی اعانت اور امدادی پیکیجوں کیلئے زیادہ سے زیادہ آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ان کی درخواست پر غور کرے اور قوم کو تمباکو کی لعنت سے بچائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھیں گی: مریم نوازشریف
-
پیپلز پارٹی اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے، شیری رحمان
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ میں خیبر پختونخواہ یونیورسٹیز وائس چانسلر تقرری کیس کی سماعت رواں ہفتے ہوگی
-
کشمیر میں مظالم پر عالمی برادری اور پاکستانی حکومت خاموش ہیں: حافظ نعیم الرحمن
-
عمرہ پر جانے والوں کیلئے گردن توڑ بخار سے بچاؤ کی ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے، خواجہ سلمان رفیق
-
سی ایم لیپ ٹاپ سکیم 2025کیلئے اہلیت کا معیار اور پالیسی طے پا گئی
-
پنجاب بھرمیں 1189ٹریفک حادثات، 09افراد جاں بحق،1357زخمی
-
حق خودارادیت بنیادی حق ہے، کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں رانا ثناء اللہ
-
شرجیل میمن کی چینی الیکٹرک بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
فلسطینی عزم و حوصلے کی عمدہ مثال ، اسرائیل کو فلسطین چھوڑنا پڑیگا، مشاہد حسین سید
-
دنیا منظم ہو کر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کے ساتھ کھڑی ہوگی،حافظ نعیم الرحمان
-
سینیٹر شیری رحمن کاپرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.