فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کاروائی،گٹکا اورکیمیکل والے اچار کے 35 ڈرم برآمد

ہفتہ 13 جون 2020 15:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2020ء) فوڈسیفٹی ٹیموں نے سرگودہا شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے گٹکے کی فروخت پر کریانہ اینڈ جنرل سٹور زاور جعل سازی کرنے والے فوڈ پوائنٹس کو سیل کیا۔

(جاری ہے)

فوڈ ٹیم نے چیکنگ کے دوران 250پیکٹس گٹکااور کیمیکل والے اچارسے بھرے ہوئے 35کیمیکل ڈرمز ،240جعلی برانڈز کی بالٹیاں اور جعلی برانڈز کا 21کلو اچار ضبط کر لیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نت مزید کاروائی کے دوران بیف اور مٹن شاپس ،جلیبی پوائنٹس اور مرغ پلائو اور بریانی شاپس کوناقص انتظامات ،نامکمل میڈیکل سرٹیفیکٹس اور سابقہ نوٹسز کی عدم تعمیل پر مجموعی طور پر23ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :