رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس چیف جسٹس کو ارسال

منگل 19 جنوری 2021 17:30

رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس چیف جسٹس کو ارسال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس چیف جسٹس کو ارسال کرتے ہوئے سماعت 4فروری تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، شازیہ مری کے حلقے سے عطا محمد چانڈیو نے درخواست دائر کرکے موقف اختیار کیا ہے کہ شازیہ مری نے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے جعلی ڈگری پیش کی، رکن قومی اسمبلی شازیہ نے لیاری کی ہم نام لڑکی کی ڈگری پیش کی، اس نے جعلی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا نااہل قرار دیا جائے، محمد رفیق کلہوڑ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ شازیہ مری پہلے این اے 235 سانگھڑ ٹو سے منتخب ہوئیں تھی، اب حلقہ تبدیل ہوکر این اے 216 سانگھڑ ٹو ہوگیا ہے، دو رکنی بینچ نے درخواست نئے بینچ میں منتقل کرنے کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو ارسال کرتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی۔

اردو پوائنٹ ویڈیوز