پولیس کا مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران منشیات فروش،گٹکا فروش، ودیگر جرائم میں ملوث35 ملزمان کوگرفتارکرنے کا دعویٰ

بدھ 30 جون 2021 12:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2021ء) پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران منشیات فروش،گٹکا فروش، ودیگر جرائم میں ملوث35 ملزمان کوگرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ،منشیات،مسروقہ موٹرسائیکلیں ،گٹکا ودیگر سامان برآمد کرنے کا دعوی کیاہے۔تفصیلات کے مطابق سعیدآباد پولیس نے ملزم محمد سمیر ولد جلیل کو گرفتار کرلیا ملزم نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا بھی انکشاف کیاہے،حیدری مارکیٹ پولیس نے اشتہاری ملزم سائیں بخش ولد منظور احمد،ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد پولیس نے تین منشیات فروشوںزین ولد شاہجہاں ،علی جان ولد رحیم شاہ ،احمد اللہ ولد امین شاہ کوگرفتارکرلیا۔

گلبرگ پولیس نے اسٹریٹ کریمنل محمد بلال ولد عبدالمومن،گلبہار پولیس نے اسٹریٹ کریمنل محمد اسحاق ولد عبدالباقی اور منشیات فروش شاہنواز خان منہاج،کلفٹن پولیس نے دو ملزم مقبول اور عبدالرزاق ،ڈیفنس پولیس نے دو موٹرسائیکل لفٹر شیراز ولد شیر خان اور زوہیب ولد خواجہ اکبر، منگھوپیر پولیس نے منشیات فروش حبیب کے بھائی مطلوب کو گرفتار کرلیاجبکہ بھائی فرار ہونے کامیاب ہو گیا ملزم بھائی کا منشیات نیٹ ورک چلا رہا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم خود بھی عادی جرائم پیشہ ہے۔اورنگی پولیس نے ایم پی آر کالونی اور بلوچ گوٹھ میں واقع واٹر ہائیڈرینٹ پر چھاپہ مار کر2 ہائیڈرینٹ مالکان سجاد ولد گل فاروق اور فدا محمد ولد محمد انور کو گرفتارکرلیا۔پیرآباد پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش منظور مگسی کے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔جمشید کوارٹر پولیس نے کاروائی کرکے اسٹریٹ کریمنل کوگرفتارلیا۔

ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔سعود آباد پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش حسینہ کے بیٹے سید احسان شاہ ولد سید یوسف اور پوتے سید شیران ولد احسان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس آئس اور ہیروئن برآمد کرلی ہے ۔ڈاکس پولیس نے منشیات فروش وقاص،محمود آباد پولیس نے ایک ملزم آصف،جیکسن پولیس نے دوگٹکا فروش ابرارحسین اور ارسلان جبکہ اتحاد ٹائون پولیس نے گٹکا فروشوں اور کھلا پیٹرول پیٹرول فروخت کرنے والے 16 ملزموں محمد عارف، آصف بلڈر اور اسکے ساتھی آصف نواب، رحمت اللہ، سوار خان،عمران ، عبدالرحمن، محمد ساجد، محمد ہارون ، جلال الدین ، زیب،ساجد خان، گل نبی، خالد عرف بادشاہ اور عاصم داد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں گٹکا اور 50 لیٹر پیٹرول برآمد کرلیا