وطن کا دفاع جان سے عزیز، ہرقیمت ادا کرنے کو تیار ہیں، آرمی چیف
ہم نے دفاعی قوت میں خودانحصاری کےذریعےملکی دفاع کوناقابل تسخیربنادیا، جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا کی تقریب، آرمی چیف کا اعتدال پسند اورجدیداسلامی فلاحی ریاست بنانے کے عزم کا اظہار
دانش احمد انصاری پیر 6 ستمبر 2021 23:20
(جاری ہے)
آرمی چیف نے کہا کہ دفاع وطن کیلئےکسی قربانی سےدریغ نہیں کرینگے،روایتی یاغیرروایتی جنگ ہوپاک فوج نےہرچیلنج کامقابلہ کیا۔
دفاعی قوت میں خودانحصاری کےذریعےملکی دفاع کوناقابل تسخیربنادیاہے،عوامی تعاون کےبغیرکوئی بھی فوج ہووہ ریت کی دیوارثابت ہوتی ہے،کچھ لوگ ملک دشمنوں کےہاتھوں میں کھیلتےہیں،دشمن کےمنفی عزائم کوکبھی کامیاب نہیں ہونےدینگے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اس عرض پاک پرپرتشدد رویےکی کوئی گنجائش نہیں، کسی شخص کوعلاقائی یالسانیت کوبنیادپرریاست کوبلیک میل کرنےکی اجازت نہیں ہوگی،طاقت کااستعمال صرف اورصرف ریاست کااختیارہے۔ اعتدال پسند اورجدیداسلامی فلاحی ریاست بناناہے،جمہوریت میں پاکستان کی مضبوطی اوربقاہے،ہم سب کوآئین کی پاسداری ،برداشت اوررواری کوفروغ دیناہوگا،تنقیدبرائےتنقیداورذاتی عناد کوپس پشت ڈالناہوگا۔ ملک آپ کیلئےکیاکرسکتاہے،یہ بتائیں آپ ملک کیلئےکیاکرسکتےہیں،معیشت ،کلائیمٹ اورآبادی کوکنٹرول کرناہماری ترجیح ہوناچاہیے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغان عوام نےجنگ کےدوران بہت مشکلات کاسامناکیاہے،پاکستان افغانستان کےساتھ کھڑاہے،افغانستان میں خواتین سمیت انسانی حقوق کااحترام ہوناچاہیے،اس مشکل وقت میں افغانستان کوتنہانہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان اورہندوستان کےدرمیان مسئلہ کشمیرکی حیثیت کلیدی ہے،امن پسندی کی خواہش کوہماری کمزوری نہ سمجھاجائے،سیدعلی گیلانی کی طویل جدوجہدکوخراج تحسین پیش کرتےہیں،کشمیرکی سفارتی،اخلاقی اورسیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔مزید اہم خبریں
-
یہ جو بھی کر لیں خدائی قانون ہے کہ ظلم و جبر کا دور زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا
-
سب کو بتا دو ایک خوشخبری ہے
-
ملک ریاض اس بات کی گواہی دیں گے کہ میں نے ان سے اپنے ذاتی یا مالی فائدے کے لیے کوئی چیز طلب نہیں کی
-
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی پیکا ایکٹ 2016 میں ترامیم کی مذمت
-
ملک کی 70سالہ تاریخ ہے کہ ہرحکومت تیسرا سال مشکل سے گزارتی ہے
-
موسمیاتی تبدیلی اور مصنوعی ذہانت بھی جوہری ہتھیاروں کی طرح خطرناک، گوتیرش
-
تھائی لینڈ سے ویغوروں کو چین کے حوالے نہ کرنے کا مطالبہ
-
اڈیالہ جیل سے عمران خان کا سعودی ولی عہد کے نام پیغام
-
اتحادیوں کی بیساکھیوں پر کھڑی حکومت سے کیسے جوڈیشل کمیشن کی توقع کی جاسکتی ہے؟
-
نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر
-
ہمارا مطالبہ یہ نہیں کہ کلین چٹ دے دیں، جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات نہیں ہوں گے
-
حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں دونوں کا ہدف عمران خان کو جیل میں رکھنا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.