
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے زیادہ منافع کمانے کا 10 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا
پی ایس ایکس کا سال 2021 میں مجموعی منافع 258 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، 2022 کا پہلا کاروباری ہفتہ بھی منافع بخش ثابت ہوا
محمد علی
ہفتہ 8 جنوری 2022
00:02

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنی ٹوئٹ کہا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج نے سال 2021 میں 258ارب روپے کا مجموعی منافع حاصل کیا ہے، یہ گزشتہ 10 سالوں میں بلند ترین شرح ہے۔ جبکہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی اس حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ زبردست کامیابی کرونا وبا کے باوجود حاصل ہوئی۔
(جاری ہے)
دوسری جانب جمعہ کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے لاک ڈاون کی اطلاعات کی تردید کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے آخری روز تیزی دیکھی گئی اور 100انڈیکس 263پوائنٹس اضافہ کے بعد 45345پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں تیزی کے سبب سرمائے کے حجم میں لگ بھگ44ارب روپے کا اضافہ ہوا، تاہم حصص کی فروخت کے دباو کے باعث کاروباری حجم میں10کروڑ سے زائد حصص کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے لاک ڈاون کی افواہوں کی تردید کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروں نے سکھ کا سانس لیا اور کاروباری لین دین میں دلچسپی لی،ماہرین کے مطابق ملکی وغیر ملکی سرمایہ کار اومیکرون وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاو کے باعث ممکنہ لاک ڈاو ن کی خبروں سے پریشان ہیں اور جمعہ کے روز حصص کی فروخت کے دباو کا سبب بھی یہی تھا۔
مزید اہم خبریں
-
جرمن پارلیمانی انتخابات: فریڈرش میرس کو برتری حاصل
-
سابق جرمن فٹ بال کھلاڑی ترک حکمران پارٹی کا حصہ
-
کرکٹ: کوہلی کی شاندار سنچری، بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا
-
نایاب دھاتیں: امریکہ اور یوکرین معاہدہ کرنے کے قریب
-
اسرائیل قیدیوں کے معاملے پر غزہ سیزفائر کو خطرے میں ڈال رہا ہے، حماس
-
فرانس میں ہلاکت خیز چاقو حملے کے بعد متعدد افراد گرفتار
-
کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے اس کے وسائل اور استعداد کو بروئے کار لانا ناگزیر ہے،علی امین گنڈاپور
-
ملک غلط حکمرانوں کے ہاتھ میں آ کر بحران میں گھرا ہوا ہے، محمود خان اچکزئی
-
چانسلر شولس نے ووٹ ڈال دیا
-
دہشتگردوں کو واپس لاکر امن داؤ پر لگایا گیا، یہ عناصر عدم استحکام چاہتے ہیں، عطا تارڑ کا الزام
-
لبنان میں حسن نصراللہ کے جنازے میں ہزارہا حامیوں کی شرکت
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 خوارج مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.