چوہدری سرور کی کشمیری حر یت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات

پاکستان یاسین ملک کی جیل میں بھوک ہڑتال ، بھارتی مظالم کا معاملہ فوری طور پر عالمی فورمز پر اٹھائے ‘ چیئرمین آل پارٹیز ٹاسک فورس کشمیر

اتوار 31 جولائی 2022 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2022ء) آل پارٹیز ٹاسک فور س برائے کشمیرکے چیئر مین چوہدری محمدسرور کی کشمیری حر یت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔آل پارٹیز ٹاسک برائے کشمیر نے پاکستانی حکومت سے بھارتی جیل میں قید یاسین ملک کی جیل میں بھوک ہڑتال اور بھارتی مظالم کا معاملہ فوری اور بھر پور طر یقے سے عالمی فورمز پر اٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز ٹاسک فورس بر ائے کشمیر کے چیئر مین وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی مشعال ملک اور ان کے اہل خانہ سے ہونے والی ملاقات کے دوران بھارتی جیل میں قید یاسین ملک کی جیل میں بھوک ہڑتال سے پیدا ہونے والی صورتحال اورچوہدری محمدسرور کی یاسین ملک کے معاملے پر بر طانوی اراکین پار لیمنٹ سے ملاقاتوں سمیت دیگر امو ر پر بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران آل پارٹیز ٹاسک فور س برائے کشمیرکے چیئر مین چوہدری محمدسرور کی کشمیری حر یت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے یاسین ملک کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر جیل میں یاسین ملک کی جان کو نقصان ہوا تو اسکے ذمہ صرف اور صرف نر یندر مودی ہوں گی عالمی اداروں کو شر مناک خاموشی ختم کر کے مودی کے مظالم کا فوری اور سخت نوٹس لینا ہوگا امت مسلمہ اس معاملے پر خاموش رہی تو تاریخ انسانیت انکو کبھی معاف نہیں کر یگی ۔

ملاقات کے دوران چوہدری محمدسرور نے مشعال ملک کو بتایا کہ دورہ بر طانیہ کے دوران درجنوں اراکین پارلیمنٹ ،انسانی حقوق کے نمائندوں سمیت سینکڑوں سیاسی اور سماجی راہنمائوں سے ملاقاتیں ہوئیںہیں اور بر طانوی پار لیمنٹ میں یاسین ملک کے معاملے کو اٹھانے کے لیے قرارداد پر بھی12ہزار سے زائد افرادنے دستخط کیے ہیں جس کے لیے بر طانوی اراکین پار لیمنٹ کے آل پارٹی پارلیمانی گروپ بر ائے کشمیر کی چیئر پرسن ڈیبی ابراہمزسمیت دیگر اراکین مسلسل متحر ک ہیں ۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بدترین مظالم میں نریندر مودی نے ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بھارت کشمیر یوں پر بدتر ین مظالم کررہا ہے اور وہاں انسانی حقوق نام کی کوئی چیز نہیں یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں مسئلہ کشمیر کے معاملے پر ہمیشہ سے ایک ہیں مشعا ل ملک نے کہا کہ نر یندر مودی پہلے دن سے ہی یاسین ملک کی جان کے دشمن ہیں اور بھوک ہڑتال کی وجہ سے یاسین ملک کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں میں حکومت پاکستان اور اقوام متحد ہ اور او آئی سی سمیت تمام عالمی اداروں سے ہاتھ جوڑ کر مطالبہ کرتی ہوں خدا کے لیے یاسین ملک کی جان کو بچانے اور انکے شفاف ٹرائل کے لیے اپنا کردار ادا کر یں ۔