اداکارہ کاجول نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مذہبی تہوار کے جشن میں لی گئی دیدہ زیب تصاویر شیئر کردی

منگل 6 ستمبر 2022 22:17

اداکارہ کاجول نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مذہبی تہوار کے جشن میں لی ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2022ء) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ کاجول نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مذہبی تہوار کے جشن میں لی گئی دیدہ زیب تصاویر شیئر کی ہیں۔تصاویر میں کاجول کو مسکراتے، ہنستے اور ورطہ حیرت میں ڈوبے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

شیئر کی گئی تصاویر میں کاجول نے پیلے رنگ کی عمدہ ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے، جبکہ سبز چوڑیوں اور بالوں میں گجرے نے ان کے روپ کو اور نکھار دیا ہے۔انہوں نے پوسٹ کو کیپشن دیا کہ آئیں لوگوں، مسکرائیں۔ مداحوں نے ان تصاویر پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کمنٹس کے ذریعے کیا۔