قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف ،بورڈ کی اجازت کے بغیر چھاپنے کیخلاف درخواست پر سماعت

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم ، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹریز کو7 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

پیر 21 نومبر 2022 12:07

قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف ،بورڈ کی اجازت کے بغیر چھاپنے کیخلاف درخواست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2022ء) لاہور ہائیکورٹ نے قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف اور قرآن بورڈ کی اجازت کے بغیر چھاپنے کے خلاف دائر درخواست پر وزیراعظم اور وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹریز کو 7 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، فاضل عدالت متعلقہ محکموں کے افسران کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ متعلقہ محکموں کے پیش ہونے والے افسران گریڈ 20 سے کم نہ ہوں۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے حسن معاویہ کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عدالت کے 2019 میں جاری فیصلے پر عمل نہیں ہو رہا،قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف کرکے بغیر اجازت چھاپا جا رہا ہے،عدالتی حکم میں قرآن پاک کی اشاعت کے لیے طریقہ کار وضع کیا گیا،قانون کے تحت قران پاک کی پرنٹنگ کے لیے قرآن بورڈ کی اجازت ضروری ہے،بغیر اجازت کچھ پرنٹنگ پریس تحریف شدہ ترجمے والے قرآن پاک چھاپ رہے ہیں،متعلقہ ادارے ایسے پرنٹنگ پریس کے خلاف کاروائی نہیں کرتے۔