پاکستانی ٹرک پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصویر پر پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کا ٹویٹ

پیر 2 جنوری 2023 23:11

پاکستانی ٹرک پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصویر پر پاکستان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2023ء) پاکستانی ٹرک پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصویر پر پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کا ٹویٹ کر دیا۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ میں نے پاکستانی ٹرک ڈرائیور نواز اختر سے ملاقات کی، نواز اختر نے شہزادہ محمد بن سلمان کی تصویر کی پینٹنگز اپنے ٹرک پر آویزاں کی،نواز اختر نے سعودی شہزادہ محمد اور سعودی عرب کی قیادت سے اپنی گہری محبت کا اظہار کیا۔