ی* ایکسائز پولیس سندھ نے منشیات کی بڑی مقدار کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

دو مختلف کارروائیوں مئں 140 کلو گرام چرس برآمد کرلی ، تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی دو گاڑیوں کو بھی قبضے میں لے لیا

پیر 2 جنوری 2023 20:35

ً کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2023ء) ایکسائز پولیس سندھ نے منشیات کی بڑی مقدار کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو مختلف کارروائیوں مئں 140 کلو گرام چرس برآمد کرلی جبکہ تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی دو گاڑیوں کو بھی قبضے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلی کارروائی میں ایکسائز انسپکٹر قمر الدین سیال کی سربراہی میں ایکسائز ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے روہڑی ایکسائز چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران 100 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔

چرس آئل ٹینکر نمبر سی - 9176 سے برآمد کی گء۔ ملزم سردار اکبر آفریدی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا ٹینکر بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری کارروائی میں ایکسائز انسپکٹر حسن علی دشتی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اباڑو ایکسائز چیک پوسٹ سندھ پنجاب بارڈر کمبوہ شہید نیشنل ہائی وے پر کار نمبر اے ایم ایچ- 024 سے 40 کلو گرام چرس برآمد کرلی جبکہ دو ملزمان ایاز رضا اور محمد یونس کو بھی گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ملزمان کوہاٹ اور خیبر ایجنسی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیںکامیاب کارروائیوں پر صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چالہ نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات بہت ضروری ہے کہ منشیات فروشوں کی حوصلہ شکنی کے لئے منشیات فروشوں کے خلاف ہر سطح پر کارروائی کی جائے ۔