شیخ رشید کی جانب سے سابق چئیرمین نادرا سے متعلق اردو پوائنٹ سے منسوب پھیلائی گئی خبر جعلی نکلی

سابق وزیر داخلہ کی جانب سے ان کے فیس بک اکاونٹ پر طارق ملک سے منسوب سنگین الزامات پر مبنی پوسٹ کی گئی تصویر میں اردو پوائنٹ کا "لوگو" استعمال کیا گیا، ادارے کی جانب سے اس قسم کی کوئی خبر شائع نہیں کی گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 15 جون 2023 00:49

شیخ رشید کی جانب سے سابق چئیرمین نادرا سے متعلق اردو پوائنٹ سے منسوب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 14 جون2023ء)  اردوپوائنٹ نے شیخ رشید کے ٹویٹر اکاؤنٹ پرطارق ملک سے متعلق جاری خبر کوجعلی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ہمارے سوشل میڈیا پیجز پر ایسی کوئی خبر شائع نہیں کی گئی، بے بنیاد اور من گھڑت خبریں چلانا ادارے کی پالیسی نہیں۔



تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل نیٹ ورک اردوپوائنٹ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی جانب سے ٹویٹر پر اردوپوائنٹ کے نام اور ”لوگو“ سے سابق چیئرمین نادرا طارق ملک سے متعلق جاری کردہ خبر کو جعلی قراردیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سیاق واسباق سے ہٹ کر اور پروپیگنڈا پر مبنی بے بنیاد خبریں شائع کرنا ادارہ ہذا کی پالیسی نہیں ہے، جس خبر کو شیخ رشید نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کیا ہے، اردوپوائنٹ نے اپنے سوشل میڈیا پیجز پر ایسی کوئی خبر شائع نہیں کی۔

(جاری ہے)

پروپیگنڈا مائنڈ سیٹ کو خبردار کیا جاتا ہے کہ اردوپوائنٹ کے نام سے جعلی خبریں پھیلانے اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے سے باز رہیں، ورنہ تخریب کاروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔