ڈچ سائنسدان کی پاکستان میں آئندہ دو روز میں طاقتور زلزلے کی پیشگوئی
بلوچستان میں زیرِ زمین چمن فالٹ لائن میں تیز لرزش ریکارڈ کی گئی ہے اور اس علاقے میں اگلے دو دن میں کوئی طاقتور زلزلہ آ سکتا ہے، ایس ایس جی ایس
دانش احمد انصاری اتوار 1 اکتوبر 2023 23:20
(جاری ہے)
خیال رہے کہ رواں سال ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے کے سربراہ فرینک ہوگر بیٹس نے 3 فروری کو ایک ٹوئٹ کی تھی اور بتایا تھا کہ جلد یا بدیر جنوبی وسطی ترکیہ، اردن، شام اور لبنان میں 7 اعشاریہ 5 شدت کا زلزلہ آئے گا، ان کی زلزلے سے متعلق پیشگوئی 3 روز بعد ہی سچ ثابت ہوئی تھی۔
ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو شدید ترین زلزلہ آیا تھا جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں زخمی ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں آنے والے قیامت خیز زلزلے سے ہونے والی بڑے پیمانے پر تباہی کی سائنسی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔ زلزلے کے بعد سے ہی دنیا بھر کے ماہرین زلزلے کی شدت اور اس سے ہونیوالی بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کو تباہی کے اسباب پر غور کر رہے تھے۔ ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ 6 فروری کو سب سے پہلے سب سے پہلے جنوبی ترکیہ اور شمالی شام سے صرف 12 میل دور دو بڑی ٹیکٹونک پلیٹیں ایک دوسرے پر پھسلیں اور اس سے 7.8 شدت کا زلزلہ رونما ہوا جو ترکیہ کی 80 سالہ تاریخ کا سب سے ہولناک زلزلہ بھی تھا۔ لیکن اس کے 9 گھنٹے بعد 7.5 شدت کے دوسرے زلزلے نے اسی علاقے کو دہلا دیا اور یوں ہلاکت خیز مزید بڑھ گئی۔ اس زلزلے کا مرکزمشہور شہر غازیان تپ تھا جہاں پہلے ہی ہزاروں شامی پناہ گزین مقیم ہیں جو تباہ شدہ شامی شہر حلب سے یہاں پہنچے تھے۔ یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق اس خطے میں قائم عمارتوں کی تعمیر میں کسی بھی قسم کے بلڈنگ کوڈ کا خیال نہیں رکھا گیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اس سے غیرمعمولی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ تاہم زلزلوں کی ماہر اور بوسٹن یونیورسٹی سے وابستہ ڈاکٹر راشیل ایبر کرومبی یو ایس جیولوجیکل سروے کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتیں اور ان کا کہنا ہے کہ اگر عمارتیں بین الاقوامی زلزلے کے کوڈ کے تحت بھی بنائی جاتیں تب بھی اس تباہی میں معمولی ہی کمی واقع ہوتی کیونکہ زلزلہ بہت شدید اور اس کا مرکز کم گہرا تھا۔ ڈاکٹر راشیل نے زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی کی سائنسی وجہ ترکیہ کے بحریہ روم کی جانب کھسکنے اور یونان کو اس سے پڑے ہٹ جانے کو قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ترکیہ میں ٹیکٹونی لحاظ سے بہت سرگرم علاقہ ہے۔ مثلاً یہ زلزلہ شمالی اناطولیہ فالٹ اور مشرقی اناطولیہ فالٹ کی وجہ سے رونما ہوا اور ان دونوں کے درمیان پھسلن کی سالانہ شرح 6 سے 10 ملی میٹر تھی۔ اس پھسلن سے ترکیہ بحیرہ روم کی جانب کھسک رہا ہے۔اردو پوائنٹ ویڈیوز
مزید اہم خبریں
-
انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے خیبرپختونخواہ حکومت کا ایلون مسک سے رابطہ کرنے پر غور
-
مریم نواز کے پاس جانور کا علاج ہے تو پلیٹ لیٹس گرنے کا علاج بھی ہوگا
-
پی آئی اے کا پیرس والا روٹ نقصان والا روٹ ہوگا
-
صرف معاشی اشاروں سے کام نہیں چلے گا، عوام کو ثمرات ملیں گے تو ثابت ہوگا معیشت بہتر ہوئی
-
غزہ میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں 32 افراد ہلاک
-
جرمنی: انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی نے ایلس وائیڈل کو بطور چانسلر امیدوار منتخب کر لیا
-
پاکستان میں 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتیں اور دن ہونے، پنجاب کے وسطی اضلاع میں برفباری ہونے کے دعوے
-
80 ہزار ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ ہو جانے کا انکشاف
-
کرسک میں دو شمالی کوریائی فوجی گرفتار کیے، یوکرین
-
لاہور بار انتخابات، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار نے میدان مار لیا
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے مایوس کن ہفتہ
-
لڑکیوں کے لیے پائیدار تعلیمی مواقع کی فراہمی کےلئے اجتماعی کاوشیں درکار ہیں، لڑکیوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی سے معاشرہ مضبوط اور ترقی یافتہ ہوگا،وزیراعظم شہباز شریف کا بین الاقوامی کانفرنس ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.