وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے ڈوئچے بینک کی اعلیٰ قیادت کی مراکش میں ملاقات

جمعہ 13 اکتوبر 2023 22:50

وفاقی وزیر  خزانہ  ڈاکٹر شمشاد اختر سے ڈوئچے بینک کی اعلیٰ قیادت کی ..
رباط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2023ء) وفاقی وزیر برائے خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر سے ڈوئچے بینک کی اعلیٰ قیادت نے ورلڈ بینک اور آ ئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر مراکش میں جمعہ کو ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران پاکستان میں اقتصادی تعاون اور مالیاتی استحکام پر تفصیلی بحث کی گئی ۔ دونوں فریقین نے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی وابستگی کا اظہار کیا اور مالیاتی شعبے میں باہمی فائدہ مند اقدامات کے امکانات کو اجاگر کیا۔