"کوئی ہمیں پارلیمنٹ سے باہر رکھے گا تو ہم انہیں پارلیمنٹ سے باہر آنے نہیں دیں گے"
ہم نے چوڑیاں نہیں پہنیں، سیاست میں سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے، ہم معقول سیاست کرتے اور سیکھاتے ہیں، زبردستی اور دھاندلی نہیں بلکہ آئین چلے گا، مولانا فضل الرحمان
دانش احمد انصاری ہفتہ 14 اکتوبر 2023 23:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ، بیوروکریسی اور سیاست مغرب کے دباؤ میں ہے، کہا گیا امریکا کا اصول ہے کہ جمہوریت ہونی چاہیے، پاکستان کا اپنا آئین و قانون غیر مؤثر ہے، ملک جس نظریہ پر بنا تھا اسے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم کیا ہے، امریکا نے ایک سال میں افغانستان پر اتنی بمباری نہیں کی جتنی غزہ پر ایک دن میں ہوئی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سوویت یونین شکست کھا چکا، آج دنیا بدل گئی ہے، امریکا نے اسلام اور مذہب کے خلاف سوویت یونین والا رول ادا کیا، کہاں گیا مغرب، امریکا کا جمہوریت والا اصول؟ امت مسلمہ کواسرائیل کے خلاف ایک مؤقف اپنانا چاہئے، اگر امت مسلمہ نے بروقت فیصلہ نہ کیا تو ہاتھ ملتے رہ جائیں گے، تمام مسلم ممالک کو ایک قوت بننا ہوگا۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کلمے کی بنیاد پر بنا، ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا، ہمیں اللہ کے قانون کے سامنے جھکنا پڑے گا، ہم ایک سیکولر سٹیٹ کا روپ دھار چکے ہیں، ہمارے ملک کی شناخت تبدیل ہوچکی ہے، آج اس جلسے میں ملک کو اسلامی پاکستان بنانے کا عہد کرکے اٹھنا ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ آئین و قانون کے دائرے میں جدوجہد کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کی قیادت نے ہماری جماعت کو باہر رکھنے کا سوچا تھا، دھاندلی کی بنیاد پر ایک نام نہاد، یہودیوں کی ایجنٹ جماعت کو مسلط کیا گیا۔ امیر جے یو آئی (ف) نے کہا کہ ہم ملک میں جمہوریت کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، اگر کوئی سمجھتا ہے ہمیں ہیرا پھیری سے پارلیمنٹ سے باہر رکھیں گے تو ہم ان کا محاصرہ کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان بڑھتی کشیدگی
-
جنوبی کوریا: مارشل لاء کی افراتفری اور صدر سے استعفے کا مطالبہ
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا ڈی چوک مقدمے کیخلاف عدالت سے رجوع
-
پاکستان میں ڈیپ فیک ویڈیوز سے متعلق آگاہی کم ہے، عظمیٰ بخاری
-
کزن کو قتل کرنے کے بعد انگوٹھا کاٹ کر اے ٹی ایم سے 10لاکھ روپے نکال لیے گئے
-
تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں پولیس نے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے
-
مہنگائی کی شرح 70 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے،ملکی معیشت ترقی کے راستے پر گامزن ہے، محمد اورنگزیب
-
احساس اپنا گھر سکیم کیلئے محکمہ ہاؤسنگ اور بینک آف خیبر کے درمیان یاداشت پر دستخط
-
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات، سعودی ولی عہد نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی
-
وزیراعظم کی فرانسیسی صدر سے ملاقات، دونوں ممالک کا بزنس ٹو بزنس روابط بڑھانے پراتفاق
-
صدر آصف علی زرداری کا ایڈمرل یسطور الحق ملک کی وفات پر اظہار تعزیت
-
چپ پر امریکی پابندی کے جواب میں چین نے بھی برآمدات پر پابندی لگا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.