کویت کی حکومت نے مصدقہ نسخے کے بغیر بیرون ملک سے نائٹ کام نامی دوا لانے پر پابندی عائد کر دی

جمعہ 8 دسمبر 2023 11:00

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2023ء) کویت کی حکومت نے مصدقہ نسخے کے بغیر بیرون ملک سے نائٹ کام نامی دوا لانے پر پابندی عائد کر دی ۔

(جاری ہے)

کویتی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ بے خوابی کے لئے استعمال ہو نے والی اس دوا کے بغیر مصدقہ نسخے کے کویت میں لے کر آنے والوں کے خلاف ورزی قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ اردو نیوز کے مطابق کویتی جریدے الرای کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ نائٹ کام زوبی کلون مادے کے کاروباری ناموں میں سے ایک ہے۔