بابر اعظم اور محمد رضوان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ ہوں گے یا نہیں؟

پاکستان کرکڑ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے سینئر رکن نے سینئر کھلاڑیوں کے انتخاب سے متعلق حتمی فیصلہ سنا دیا

muhammad ali محمد علی منگل 19 دسمبر 2023 00:29

بابر اعظم اور محمد رضوان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ ہوں گے یا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 دسمبر2023ء) بابر اعظم اور محمد رضوان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ ہوں گے یا نہیں؟ پاکستان کرکڑ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے سینئر رکن نے سینئر کھلاڑیوں کے انتخاب سے متعلق حتمی فیصلہ سنا دیا۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان نیپال کیخلاف نہیں نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کھیلنے جا رہی ہے، محمد رضوان اور بابر اعظم کو نیوزی لینڈ سیریز میں آرام دینے سے متعلق نہ کوئی بات ہوئی نہ ایسا کوئی فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کے اعلان کا معاملہ سلیکشن کمیٹی کیلئے درد سر بن گیا ۔ ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کیلئے ایک مضبوط مڈل آرڈر کی تشکیل کیلئے کوشاں ہے مگر مڈل آرڈر بیٹرز کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کیلئے درد سر بن گیا ہے، کمیٹی کو مڈل آرڈرز کے لئے بہترین بیٹرز کی تلاش ہے جس میں وہ ابھی تک ناکام نظر آرہے ہیں، ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں بھی یہی مشکلات پیش آئیں اور قومی ٹیم کامڈل آرڈرز بیٹرز بری طرح ناکام رہا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم نے آخری ٹی ٹونٹی اپریل میں نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلا تھا ۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں متعدد تبدیلیاں کی جائیں گی ، سابق کپتان شعیب ملک سلیکشن کمیٹی کے پلان میں شامل نہیں، دوسری جانب شاداب خان ، احسان اللہ ، نسیم شاہ فٹنس مسائل سے دو چار ہیں جبکہ آل رائونڈر عماد وسیم ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا تھاکہ چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے ایک دوروز میں اسکواڈ کے اعلان کا کہا ہے، منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کا ماہ رواں کے آخر میں مختصرکیمپ لگایا جائے گا، جبکہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آسٹریلیا سے نیوزی جائیں گے ۔