سندھ ہائیکورٹ، ڈاکٹرذوالفقارمرزا اورفہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے کے معاملے پر فریقین کو نوٹس جاری

پیر 15 جنوری 2024 17:30

سندھ ہائیکورٹ، ڈاکٹرذوالفقارمرزا اورفہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے جی ڈی اے امیدوار ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے کے معاملے پر الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف آئینی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں جی ڈی اے امیدوار ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے معاملے پر الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف آئینی درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے استفسار کیا کہ دونوں پر کیا اعتراض لگایا گیا ہی کیا ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کو ڈیفالٹر ظاہر کیا گیا ہی وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں نے کوئی ذاتی نام پر قرض نہیں لیا۔

(جاری ہے)

مرزا اینڈ کمپنی شوگر ملز کے نام پر قرض لیا گیا تھا ۔اس کمپنی میں صرف 9 فیصد شیئر فہمیدہ مرزا کے ہیں اور 3 فیصد حصص ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے ہیں۔

درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ ذوالفقار مرزاقومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کے تین نشستوں سے امیدوار ہیں۔فہمیدہ مرزا قومی اسمبلی کے این اے 223 سے جی ڈی اے کی امیدوار ہیں۔ریٹرننگ افسر نے ذوالفقار مرزا کے پی ایس 70،71 اور 72 سے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے۔الیکشن ٹریبونل نے بھی ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا ۔