Live Updates

نگراں صوبائی وزیر بلدیات نے بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی خیرپور پہنچ میںطلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کیئے

میری پوری کوشش ہوگی تمام مسائل کو حل کیا جائے یونیورسٹی کے اونر شپ دینا ہمارا فرض ہے مسائل کو جلد حل کیا جائے گا،محمدمبین جمانی

بدھ 17 جنوری 2024 20:50

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2024ء) نگراں صوبائی وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ وبحالیات سندھ محمد مبین جمانی نے بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ اسکل ڈولپمنٹ خیرپور پہنچ کر وزیر اعظم لیپ ٹاپ پروگرام کے تحت یونیورسٹی کے طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خاص شرکت کی ۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رسول بخش مہر خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے یونیورسٹی کے تمام مسائل سے آگاہ کیا تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر حسین بخش مری سمیت یونیورسٹی کے اساتذہ ، طلبا سمیت دیگر افراد نیبڑی تعداد میں شرکت کی ۔

نگراں صوبائی وزیر بلدیات، ٹائون پلاننگ، بحالیات محمد مبین جمانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ نامناسد حالات میں بھی وائس چانسلر یونیورسٹی کے معاملات اور امور کو انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر اپنی مطلوبہ ضروریات کے مطابق چارٹر دیں میری پوری کوشش ہوگی کہ تمام مسائل کو حل کیا جائے یونیورسٹی کے اونر شپ دینا ہمارا فرض ہے مسائل کو جلد حل کیا جائے گا اس سے قبل نگراں صوبائی وزیر بلدیات، ٹائون پلاننگ، بحالیات محمد مبین جمانی نے 45 طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

ادھر دوسری جانب ڈسٹرکٹ کونسل خیرپور میں نگراں صوبائی وزیر بلدیات، ٹائون پلاننگ، بحالیات محمد مبین جمانی نے بلدیات سے وابستہ تمام چیئرمینوں، ٹائون افسران اور دیگر افسران کے ساتھ اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ریجنل ڈائریکٹر خلیل احمد میمن ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ظفر اقبال پھلپوٹواور دیگر تمام موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ گزشتہ 4 سے پانچ ماہ میں او زی ٹی شیئرز، تنخواہوں، اخراجات، ترقیاتی کاموں کے بارے میں مکمل تفصیل فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ افسران نے ریکارڈ جمع کرایا ہے جبکہ دوسروں کو جمعے تک کا وقت دیا ہے اور ان کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ تمام ریکارڈ ریجنل ڈائریکٹر کو بھی فراہم کیا جائے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن 90 فیصد آن لائن کی گئی ہیں جبکہ صوبے کے تمام اضلاع میں یہ نظام جلد متعارف ہوجائے گا جس سے معلوم ہوگا کہ کون ملازم ہے اور کون گھوسٹ ملازم ہے انہوں نے کہا کہ اضلاع میں بائیو میٹرک کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل ، ٹائون اور میونسپل کمیٹیز کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے ۔ ایک سوال کیجواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران بلدیاتی یا سرکاری مشنری کے استعمال کی شکایات موصول ہوئیں تو انکوائری کی جائے گی اور ملوث افراد کے خلاف ایکشن ہوگا۔ انہوں نے بلدیاتی ملازمین ، افسران اور دیگر کو ہدایات دیں ہیں کہ وہ الیکشن مہم کے دوران کوئی بھی حصہ داری نہ کریں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اصولوں کے مطابق اپنی خدمات انجام دیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل خیرپور کے بجٹ کے بارے میں چیف آفیسر بتائیں گے جس پر چیف آفیسر نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کونسل خیرپور کا بجٹ پاس ہوچکا ہے جس کی کاپی فراہم کی جاسکتی ہے ۔
Live بجٹ سے متعلق تازہ ترین معلومات