امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق 26 جنوری بروزجمعہ ٹنڈوآدم میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

جمعرات 25 جنوری 2024 17:50

امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق 26 جنوری بروزجمعہ ٹنڈوآدم میں جلسہ ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2024ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق (کل )26 جنوری بروز جمعہ مختصر دورے پر ٹنڈوآدم پہنچیں گے اور جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ عبدالغفور انصاری نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ سراج الحق ٹنڈوآدم میں بلدیہ چوک پر جماعت اسلامی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 210 کامران عزیز غوری ایڈوکیٹ اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی ایس 43 ٹنڈوآدم مشتاق احمد عادل کے انتخابی جلسے سے خطاب کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ سراج الحق ملک کے ایماندار اور دیانتدار لیڈر ہیں،ملک کی تقدیر بدلنے میں امید کی کرن صرف جماعت اسلامی ہے ،عوام اپنے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے جماعت اسلامی کے نشان ترازو کو ووٹ دیں ۔