عوام کے ووٹ کی طاقت سے ملک کا آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوگا: حاجی رسول بخش چانڈیو

اتوار 4 فروری 2024 21:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے این اے 223 اور پی ایس 71 بدین سے نامزد امیدواروں حاجی رسول بخش چانڈیو اور حاجی تاج محمد ملاح نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے اور عوام کے ووٹ کی طاقت سے ملک کا ائندہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوگا، لوگوں کا بڑا ہجوم دیکھ کر ہمیں یقین ہوگیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوارو ضلع بدین میں کامیاب ہونگے اور مخالفین بھی دیکھ لیں کے عوام کس کے ساتھ ہے، ہم وعدہ کرتے ہیں کہ کامیاب ہوکر یہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کڈھن کے قریب گوٹھ فرید خان ڈاکٹر عبدالجلیل چانڈیو میں پبلک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حاجی رسول بخش چانڈیو نے کہا کہ یہ گاؤں عام نہیں بلکہ یہ تاریخی گاؤں ہے اور یہاں سے عظیم شخصیات نے جنم لیا ہے، جنہوں نے تعلیم کے میدان میں بڑی خدمات انجام دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میر خان نے بڑا کام کیا ہے اور یہاں سے ملنے والی محبت اور کہیں نہیں دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ میر خان نے کامیاب جلسہ کرواکر ثابت کیا ہے کہ اہل علاقہ اس خاندان سے محبت کرتے ہیں۔ اس موقع پر حاجی تاج محمد ملاح نے یقین دلایا کہ علاقے کے جو بھی مسائل ہیں وہ حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ مخالفین دیکھ لیں کے عوام کس کے ساتھ ہے، سائین فرید خان، نظر علی اور ڈاکٹر عبدالجلیل اس علاقے کی پہچان ہیں۔ اس موقع پر استقبالیہ کلمات کہتے ہوئے میر خان نے کہا کہ یہ پبلک میٹنگ صرف چانڈیو برادری کی نہیں ہے، یہاں خاصخیلی، بجیر، نوتیار اور کولہی سمیت مختلف برادریاں موجود ہیں، اب ہم ان لوگوں کے آگے جوابدہ ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے رہنما ہمیں ان لوگوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے مایوس نہیں کریں گے۔

اس موقع پر رئیس غلام علی چانڈیو، نذیر احمد، انعام خان، امیر سلطان چانڈیو، حاجی شیر جمالی، ریاض بوھڑ، عبداسلتار چانڈیو اور دیگر پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکنان بھی موجود تھے۔