قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔ 30 پشاور۔ 3 سے آزاد امیدوار شاندانہ گلزار خان 78 ہزار 971ووٹ لے کر کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 10:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 30۔ پشاور۔ 3 سے آزاد امیدوار شاندانہ گلزار خان 78 ہزار 971ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان ؍ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار ناصر خان 20ہزار950ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 33.8فیصد رہا۔