لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 فروری2024 ء) ملک بھر میں ہونے والے عام
انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق
پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 30، پاکستان
مسلم لیگ (ن) 22اورپاکستان
پیپلز پارٹی نے 16نشستیں جیت لی ہیں
۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق حلقہ
این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام 358 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق
پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی امین خان گنڈا پور 92612
ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جبکہ
جمعیت علماءاسلام (ف) کے مولانا
فضل الرحمان 59364
ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے اسی طرح
این اے 3 سوات کے تمام 309 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلیم رحمان 81411
ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ
مسلم لیگ ن کے واجد علی خان 27861
ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
(جاری ہے)
این اے 13 بٹگرام کے تمام 278 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے تحت
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد نواز خان 24686
ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ راہ حق پارٹی کے عطا محمد 18130
ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے
۔این اے17 ایبٹ آباد2 کے تمام 324 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار علی خان جدون 97177
ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
مسلم لیگ کے محبت خان اعوان 44522
ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے
۔قومی اسمبلی کے حلقہ
این اے 30 پشاور کے 267 پولنگ اسٹیشنز میں سے267 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق
پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شاندانہ گلزار خان کامیاب قرار پائیں۔ شاندانہ گلزار 78971
ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جب کہ
جمعیت علماءاسلام کے ناصر خان 20950
ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
قومی
اسمبلی کے
لاہور کے حلقہ
این اے 121 لاہور کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق
تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار وسیم قادر 78803
ووٹ کامیاب قرار پائے۔شیخ روحیل اصغر جن کا تعلق پاکستان
مسلم لیگ ن سے ہے ان کو اس حلقے سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان
مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم
نواز شریف نے
حلقہ این اے 130سے کامیابی حاصل کرلی ہے انہوں نے اس حلقے میں
پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ
یاسمین راشد کو شکست دی ہے ۔
نواز شریف 171024
ووٹ حاصل کئے جبکہ
یاسمین راشد 115043
ووٹ لے سکیں
۔مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر
مریم نواز حلقہ این اے 119سے 83855
ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جبکہ آزاد امیدوار شہزاد فاروق 68376
ووٹ حاصل کئے
۔این اے 155 لودھراں 2 کے تمام 369 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق
مسلم لیگ ن کے صدیق خان بلوچ 117671
ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ استحکام
پاکستان پارٹی کے
جہانگیر ترین 71128
ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
استحکام
پاکستان پارٹی کے سربراہ
جہانگیر ترین حلقہ
این اے 149 سے بھی ہار گئے
۔این اے 149 کے نتائج کے مطابق
تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک عامر ڈوگر 143613
ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ
جہانگیر خان ترین 50166
ووٹ لیکر یہ
الیکشن ہار گئے
۔قومی اسمبلی کے راولپنڈی کے
حلقہ این اے 55کے غیر سرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق
مسلم لیگ ن کے ملک ابرار احمد 78542
ووٹ لیکر
الیکشن جیت گئے جبکہ
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد بشارت راجہ 67101
ووٹ لیکر اس حلقے سے
الیکشن ہار گئے۔
این اے 58 چکوال سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان
مسلم لیگ ن لیگ نے یہاں سے کامیابی حاصل کی ہے ۔پاکستان
مسلم لیگ ن کے میجر (ر)طاہر اقبال 115974
ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اورتحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کے ایاز امیر 102537
ووٹ حاصل کرکے
الیکشن ہار گئے
۔قومی اسمبلی کے حلقہ
این اے 123 میں
مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف 63953
ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جبکہ
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 48486
ووٹ لئے۔
اسی طرح
این اے 167 بہاولپور 4 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق
مسلم لیگ ن کے محمد عثمان اویسی 78970
ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار ملک عامر یار وارن 42500
ووٹ لئے
۔این اے135 اوکاڑہ1 کے تمام370 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق
مسلم لیگ ن کے ندیم عباس 107862
ووٹ لےکر کامیاب ہوئے اور آزادامیدوار ملک محمداکرم بھٹی 90443
ووٹ لیکر
الیکشن ہار گئے۔
قومی
اسمبلی کے حلقہ
این اے 202 خیرپور 1 سے
پاکستان پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ 121756
ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سید
غوث علی شاہ 26745
ووٹ لیکر یہاں سے
الیکشن ہار گئے جبکہ
این اے 217 ٹنڈو اللہ یار سے پاکستان
پیپلز پارٹی کے ذوالفقار بچانی 115000
ووٹ لے کر جیت گئے اورگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی راحیلہ مگسی 69900
ووٹ لیکر
الیکشن ہار گئیں۔
این اے 199 گھوٹکی 2 سے
پیپلز پارٹی کے علی گوہر مہر 154832
ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور
جمعیت علماءاسلام ف کے عبدالقیوم 40204
ووٹ لیکر اس حلقے سے
الیکشن ہار گئے
۔قومی اسمبلی کے حلقہ
این اے 216 مٹیاری میں
پیپلز پارٹی کے مخدوم جمیل الزاماں 124536
ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ
مسلم لیگ ن کے بشیر احمد 80439
ووٹ لے سکے۔ اسی طرح این اے 225ٹھٹھہ سے
پیپلز پارٹی کے صادق علی میمن 14077
ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ
مسلم لیگ ن کے رسول بخش جاکھرو 28899
ووٹ لے کرالیکشن ہار گئے
۔قومی اسمبلی کے حلقہ
این اے 167 بہاولپور 4 کے پولنگ نتائج کے مطابق
مسلم لیگ ن کے محمد عثمان اویسی 78970
ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار ملک عامر یار وارن 42500
ووٹ لےکر یہ
الیکشن ہار گئے۔