پنجاب میں (ن )لیگ کو بڑا دھچکا، رانا ثناء اللّٰہ قومی اسمبلی کی نشست ہار گئے

جمعہ 9 فروری 2024 22:07

پنجاب میں (ن )لیگ کو بڑا دھچکا، رانا ثناء اللّٰہ قومی اسمبلی کی نشست ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 100 پر مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 100 فیصل آباد 6 پر رانا ثناء اللّٰہ کو اٴْن کے حریف ڈاکٹر نثار جٹ نے 19 ہزار 593 ووٹ سے شکست دی ہے۔قومی اسمبلی کے اس حلقے سے کامیاب امیدوار نثار جٹ نے 1 لاکھ 31 ہزار 996 ووٹ لیے جبکہ رانا ثناء اللّٰہ نے 1لاکھ 12ہزار 403 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔