کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2024ء)
الیکشن کمیشن آف
پاکستان کی جانب سے عام
انتخابات میں
قومی اسمبلی کیلیے
کراچی کی تمام 22 نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے، 15 نشستیں
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور 7
پاکستان پیپلزپارٹی کے حصے میں آئی ہیں
۔پاکستان کا
معاشی حب قراردیے جانے والے
کراچی کی یہ 22 نشستیں وفاقی حکومت کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں کیونکہ نئی حکومت میں شہر قائد کا حصہ ضرور ہوتا ہے۔
ہر حکومت کی خواہش یہ بھی ہوتی ہے کہ
کراچی کی
معاشی اہمیت کے باعث اس کا کنٹرول ان کے ہاتھ میں رہے، اس بار عام
انتخابات 2024 میں سیاسی جماعت کے طور پر
پاکستان مسلم لیگ(ن) نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں تاہم مجموعی طور پر آزاد امیدواروں کا پلڑا بھاری رہا، یہ
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تھے جو بلے کا انتخابی نشان چِھن جانے کے بعد آزادحیثیت سے میدان میں اترے تھے۔
(جاری ہے)
نوازشریف گزشتہ روز پیپلزپارٹی اور
ایم کیو ایم کو اتحادی حکومت کی دعوت بھی دے چکے ہیں کیونکہ اکثریتی نشستیں جیتنے والی جماعت کو اتحادی حکومت میں خاصی اہمیت حاصل ہوتی ہے، اس لیے
کراچی کی ان 22 نشستوں کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ماضی میں
ایم کیو ایم پاکستان کو اسی اہمیت کے باعث کنگ میکر پارٹی بھی کہا جاتا رہا ہے کیونکہ سادہ اکثریت نہ لینے پر ماضی میں
ن لیگ اور پی پی
ایم کیو ایم کی حاصل کردہ نشستوں کی مدد لیتی رہی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے اعلان کردہ نتائج کے مطابق
حلقہ این ای229ملیرسے
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوارجام عبدالکریم بجار 55 ہزار 732
ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے،مسلم لیگ(ن) کے قادربخش 21 ہزار 841
ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے
۔این اے 230 ملیرسے بھی پی پی امیدوارسید رفیع اللہ 32 ہزار 99
ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مسرور علی سیال 23 ہزار 370
ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 231 ملیرسے
پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 43 ہزار 634
ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوارخالد محمود علی 43 ہزار 245
ووٹ لے سکے
۔این اے 232 کورنگی 1 سے
ایم کیو ایم پاکستان کی آسیہ اسحاق 88 ہزار 260
ووٹ لیکرکامیاب ہوئیں،پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عدیل احمد 66 ہزار 574
ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔این ای233کورنگی سے
ایم کیو ایم پاکستان کے جاوید حنیف خان ایک لاکھ 3 ہزار 967
ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ
جماعت اسلامی کے عبدالجمیل خان 29 ہزار 71
ووٹ لے سکے۔
این اے 234 کورنگی سے بھی
ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار معین عامر پیرزادہ 73 ہزار 687
ووٹ لیکرکامیاب ہوئے، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار فہیم خان 43 ہزار 774
ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے
۔این اے 235 کراچی شرقی سے
ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار محمد اقبال خان 20 ہزار 185
ووٹ سے کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار سیف الرحمان نے 14 ہزار 167
ووٹ لیے۔
این اے 236
کراچی شرقی سے بھی
ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار حسان صابر 38 ہزار 871
ووٹ لیکرکامیاب ہوئے جبکہ
پیپلز پارٹی امیدوار مزمل قریشی 32 ہزار 231
ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے
۔این اے 237 کراچی شرقی سے پیپلزپارٹی کے اسد عالم نیازی 40 ہزار 836
ووٹ لیکر پہلے اورپی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ظہور الدین 33 ہزار 321
ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 238
کراچی شرقی سے
متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم
)پاکستان کے امیدوار صادق افتخار 54 ہزار 884
ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار حلیم عادل شیخ 36 ہزار 884
ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے
۔این اے 239 کراچی جنوبی سے
پیپلز پارٹی کے امیدوار نبیل گبول نے 40 ہزار 77
ووٹ لے کر میدان مارا، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد یاسر 37 ہزار 234
ووٹ لے سکے۔
این اے 240
کراچی جنوبی سے
ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار ارشد وہرہ 30 ہزار 573
ووٹ لیکرکامیاب ٹھہرے جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدواررمضان گھانچی 27 ہزار 318
ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے
۔این اے 241 کراچی جنوبی سے پی پی پی کے امیدوار مرزا اختیار بیگ 52 ہزار 456
ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم شیر زمان 48 ہزار 610
ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔
این اے 242 کیماڑی سے
ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار
مصطفی کمال 71 ہزار 767
ووٹ لے کرجیت گئے، ان کے مقابلے میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدواردوا خان 53 ہزار 759
ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے
۔این اے 243 کیماڑی سے
پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالقادر پٹیل 60 ہزار 266
ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے ، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شجاعت علی 48 ہزار 690
ووٹ لے سکے۔
این اے 244
کراچی غربی سے
ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار
فاروق ستار 20 ہزار 48
ووٹ لیکرکامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار آفتاب جہانگیر نے 14 ہزار 73
ووٹ حاصل کیے
۔این اے 245 کراچی غربی سے متحدہ قومی مومنٹ کے امیدوار سید حفیظ الدین 57 ہزار 356
ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے عطا اللہ 36 ہزار 788
ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 246
کراچی غربی سے
متحدہ قومی موومنٹ کے امین الحق 74 ہزار 672
ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ
جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان 32 ہزار 312
ووٹ لے سکے
۔این اے 247 کراچی وسطی سے
ایم کیو ایم پاکستان کے خواجہ اظہار الحسن 64 ہزار 945
ووٹ لیکرکامیاب ہوئے ، ان کے مقابل پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عباس حسنین 52 ہزار 5 ووٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 248
کراچی وسطی سے
ایم کیو ایم پاکستان کے
خالد مقبول صدیقی ایک لاکھ 3 ہزار 82
ووٹ لیکرکامیاب ہوئے، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار
ارسلان خالد 86 ہزار 342
ووٹ لے سکے
۔این اے 249 کراچی وسطی سے
ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواراحمد سلیم 77 ہزار 572
ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوارعزیرعلی 51 ہزار 152
ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے
۔این اے 250 کراچی وسطی سے
ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوارفرحان چشتی 79 ہزار 925
ووٹ لیکرکامیاب قرار پائے، ان کے مقابلے میں
جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان نے 43 ہزار 659
ووٹ حاصل کیے۔