ٹرمپ کے سیاہ فام ووٹروں سے متعلق بیان نے نیا سیاسی تنازعہ‘پرائمری مقابلوں میں سابق صدر آگے
ڈونلڈٹرمپ کوپارٹی ملی تو وہ جو بائیڈن کے خلاف دوبارہ ہار جائیں گے‘ان کا بیان یہ ایک بہت بڑا انتباہی نشان ہے.حریف نکی ہیلی کا بیان
میاں محمد ندیم پیر 26 فروری 2024 14:14
(جاری ہے)
انہوں نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان پر سیاہ فام آبادی کے لیے فردِ جرم عائد کی جا رہی ہے ری بلیکن سیاستدان اور ٹرمپ کی پارٹی نامزدگی کی دوڑ میں حریف نکی ہیلی نے ٹرمپ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے ناگوار قرار دیا ہے‘ہیلی نے کہا کہ اگر ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کی نامزدگی حاصل کرتے ہیں تو وہ 2024 کے عام انتخابات میں امریکی صدر جو بائیڈن کے خلاف دوبارہ ہار جائیں گے انہوں نے ٹرمپ کے بیان کے حوالے سے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا انتباہی نشان ہے.
نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے صدر جو بائیڈن مہم کے شریک چیئرمین سیڈرک رچمنڈ، جو سیاہ فام ہیں، نے ہفتے کے روز ٹرمپ کے بیان پر شدید تنقید کی انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا یہ دعویٰ کہ سیاہ فام امریکی ان کے مجرمانہ الزامات کی وجہ سے ان کی حمایت کریں گے، توہین آمیز ہے انہوں نے الزام لگایا کہ یہ بیان محض نسل پرستانہ ہے‘ادھر سول حقوق کی تنظیم نیشنل ایسوسی ایشن فار دی ایڈوانس مینٹ آف کلرڈ پیپل نے دعویٰ کیا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ٹرمپ نے جرائم کے ارتکاب کو سیاہ فام ہونے سے تشبیہ دی ہے. ری پبلکن امریکی نمائندے برائن ڈونلڈ جو سیاہ فام ہیں انہوں نے ٹرمپ کے تبصروں کا دفاع کیا امریکی نشریاتی ادارے” این بی سی نیوز“ سے بات کرتے ہوئے برائن ڈونلڈ نے کہا کہ سیاہ فام امریکی ٹرمپ کی بہت سی قانونی الجھنوں کو اس طرح دیکھتے ہیں کہ اگر حکومت بے وقوفی کے ساتھ ان کا پیچھا کر رہی ہے تو وہ اتنے برے نہیں ہو سکتے‘ڈونلڈ ٹرمپ اپنی تیسری مسلسل ری پبلکن صدارتی نامزدگی کی جانب تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور ماہرین کے مطابق نومبر 2020 کے قومی انتخابات کے دوبارہ مقابلے کا منظر بن رہا ہے جس میں وہ ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن سے ہار گئے تھے. جنوبی کیرولائنا کے پرائمری مقابلے میں ٹرمپ نے نکی ہیلی کے خلاف باآسانی کامیابی حاصل کی ہے‘ٹرمپ نے اب ری پبلکن پارٹی کے ابتدائی سیزن کے پرائمری انتخابات کے ہر مقابلے میں کامیابی حاصل کی ہے ری پبلکن رہنما اپنی پارٹی کے امیدوارکی نامزدگی اس سال موسم گرما کے قومی نامزد کنونشن میں کریں گے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترکی، عراق، شام اور اردن کا داعش کے خلاف مشترکہ کارروائی کا فیصلہ
-
جرمنی میں چھ مشتبہ چور گرفتار، سو کلوگرام جنگلی لہسن ضبط
-
ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کی بین الاقوامی سطح پر مذمت
-
سونے کی قیمت میں 5 ہزار300 روپے کا اضافہ، نئی قیمت 3لاکھ روپے قریب پہنچ گئی
-
اوپن لیٹر لکھنا ڈگیوں میں بیٹھ کر ملنے جانے سے زیادہ معتبر اور باعزت ہے
-
رمضان المبارک میں پاکستان میں کھانا پکانے کا تیل مزید مہنگا ہو جانے کا خدشہ
-
شدید دباؤ کی امریکی پالیسی اب بھی کام نہیں کرے گی، ایران
-
ملک میں آئین قانون کی حکمرانی کیلئے اپوزیشن جماعتوں میں اتفاق ہوگیا ہے
-
مفتاح اسماعیل نے اراکین اسمبلی، وزراء کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ خزانے پر حملہ قرار دے دیا
-
پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن سونیا عاشر فیک نیوز پھیلانے پر پیکا قانون کی زد میں آگئیں
-
ملک کا تجارتی خسارہ 13 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا
-
پاکستان وسائل سے مالا مال ہے، معیشت کمزور ہے تو کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.