پاکستان کے سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو کی 31ویںبرسی18مارچ کو منائی جائے گی

جمعرات 14 مارچ 2024 21:55

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2024ء) پاکستان کے سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو کی 31ویںبرسی18مارچ کو منائی جائے گی اس سلسلے میں مسلم لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے زیر اہتمام تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔ محمد خان جونیجو پاکستان کے دسویں وزیر اعظم تھے وہ24مارچ 1985ء سے 29مئی1988ء تک پاکستان کے وزیر اعظم رہے ہیں۔

(جاری ہے)

محمد خان جونیجو سندھ کے علاقہ سندھڑی میں پیدا ہوئے وہ1985ء کے غیر جماعتی انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جنہیںاس وقت کے صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق نے وزیر اعظم نامزد کیا ۔محمد خان جونیجو پاکستان کے ایک انتہائی ایماندار ،کم گو وزیر اعظم تھے۔سانحہ اوجڑی کیمپ کے بعد جنرل ضیاء الحق اور وزیر اعظم محمد خان جونیجو میں اختلافات پیدا ہو گئے جس کے بعد جنرل ضیاء الحق نی8ویں ترمیم کا اختیار استعمال کرتے ہوئے جونیجو حکومت کو بد طرف کر دیا ۔محمد خان جونیجو 18مارچ 1993ء کو انتقال کر گئے تھے۔