رہنما پیپلز پارٹی آصفہ بھٹو کی کامیابی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

پیر 15 اپریل 2024 22:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو کی کامیابی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔تحریک انصاف کے امیدوار غلام مصطفیٰ رند نے آصفہ بھٹو زرداری کی این اے 207 سے کامیابی کیخلاف عدالت میں درخواست دائرکردی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ آصفہ بھٹو کی کامیابی کالعدم قرار دے کر 22 اپریل تک الیکشن کرایا جائے۔یاد رہے کہ آصف علی زرداری کے صدر پاکستان بننے کے بعد این اے 207 کی نشست خالی ہوئی تھی جس پر آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔#