ملک میں سیمنٹ کی مقامی کھپت میں جاری مالی سال کےپہلے 11 ماہ میں 5 فیصد کی کمی ریکارڈ

بدھ 22 مئی 2024 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ملک میں سیمنٹ کی مقامی کھپت میں جاری مالی سال کےپہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادو ں پر 5 فیصد کی کمی جبکہ برآمدات میں 67 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن اور عارف حبیب ریسرچ کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 34823000 ٹن رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 36526000 ٹن ریکارڈکی گئی تھی۔ مئی میں سیمنٹ کی مقامی کھپت کا حجم 3083000 ٹن رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جو گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 32 فیصد زیادہ ہے ۔گزشتہ سا ل مئی میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 2337000 ٹن ریکارڈکی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 3990000 ٹن ریکارڈکی گئی تھی جبکہ جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں برآمدات 6655000 ٹن رہنے کا امکان ہے۔

یوں سیمنٹ کی برآمدات میں مجموعی طور پر 67 فیصد کااضافہ متوقع ہے۔ مئی میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 940000 ٹن رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 53 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سا ل مئی میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 614000 ٹن ریکارڈکیاگیا تھا۔ \395

متعلقہ عنوان :