وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کا بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کا دورہ
بدھ 22 مئی 2024 21:34
(جاری ہے)
وزیر زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی ہائی ویلیو کراپس، زمین کی بردگی اور آبی ذخائر بڑھانے کے لئے تحقیقی کام کو بڑھائیں۔ بارانی زرعی یونیورسٹی محکمہ زراعت پنجاب کے دوسرے تحقیقاتی اداروں سے تعاون کو بڑھائیں تاکہ تحقیقی کام کو تقویت ملے اور زراعت کی ترقی کو فروغ حاصل ہو۔
انہوں نے کہا کہ زیتون پر مزید تحقیق کی جائے اور تیل دار اجناس کی پیداوار میں اضافہ پر خصوصی توجہ دی جائے خصوصاً مونگ پھلی کی نئی اقسام تیار کی جائیں۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کا کہنا تھا کہ بارانی علاقوں میں آبی ذخائر کو بڑھانے اور جدید نظام آبپاشی کو بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بارانی زرعی یونیورسٹی بین الاقوامی اور ملکی سطح کے اداروں سے مل کر ایک مربوط حکمت عملی وضع کرے اور اس حوالہ سے نئے منصوبہ جات کو لے کر آئے۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نعیم کا بتانا تھا کہ یونیورسٹی ہذا پریسین اور ڈیجیٹل ایگریکلچر کو متعارف کروانے کے لئے تحقیق کر رہی ہے تاکہ زراعت کو ان جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی ہذا نے ایک سمارٹ فارم بھی قائم کیا ہوا ہے جہاں پر ڈرون اور سمارٹ سپرے کی سہولت موجود ہے۔ یونیورسٹی ہذا بارانی علاقوں کے کاشتکاروں کو جدید زراعت کے متعلق ٹریننگز اور ورکشاپس بھی کروا رہی ہے۔ اس موقع پر راولپنڈی کے ایم پی اے راجہ محمد حنیف، ملک افتخار احمد، ضیاء اللہ شاہ، سید شاہد افتخار بخاری ڈائریکٹر زراعت (توسیع) راولپنڈی ڈویژن، ڈاکٹر انجم علی بٹر پروجیکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت پنجاب بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
چینی کمپنی سکھر بیراج کے دروازوں کے منصوبے پر کام کررہی ہے ،وزیراعلیٰ سندھ
-
سی پیک منصوبہ کے خلاف بھارتی دہشت گردی ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی، گورنر سندھ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا پنجاب بھرمیں ندی نالوںاورڈرین کی بھرپورصفائی کا حکم، اضلاع سے ڈیلی رپورٹ طلب
-
اپنا گھر اپنی چھت پروگرام کے تحت ایک لاکھ گھربنائے جائیں گے، عظمی بخاری
-
9 مئی مقدمات‘تسلی بخش جواب نہ دے سکے،جے آئی ٹی نے شاہ محمود کو مجرم قراردیدیا
-
بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیرِ اعلیٰ سندھ
-
خود کو سپریم کورٹ کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں
-
لوگ کروڑوں کی گاڑیاں خریدنے کے لیے تیار ہیں لیکن ٹیکس بھرنے کو تیار نہیں، شرجیل انعام میمن
-
کراچی میں اس سال بارشوں سے سیلاب آسکتا ہے،اربن پلانر
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
چیئر مین سینٹ کا منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
-
کراچی میں ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.