ٹریول اینڈ ٹورزم کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن میں بہتری آئی ہے، آفتاب رانا
بدھ 22 مئی 2024 23:05
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں اقوام متحدہ کے سیاحتی ادارے (یو این ڈبلیو ٹی او) نے بھی سیاحت میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کا اعتراف کیا ہے اور 2023 میں وبائی امراض سے پہلے کی سطح پر 92 فیصد کی قابل ذکر بحالی کی نشاندہی کی ہے۔
ملک میں گزشتہ سال کے مقابلے میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 115 فیصد اضافہ ہوا ہے ، کوویڈ 19 کے بعد پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری سے ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے کوششوں کی عکاسی ہو رہی ہے، اس سلسلہ میں پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر اداروں کا کردار قابل تعریف ہے۔ آفتاب رانا نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی نے گزشتہ سال کے دوران ورلڈ ٹریول مارٹ لندن، آئی ٹی بی برلن، نیویارک ٹریول اینڈ ایڈونچر شو، عربین ٹریول مارٹ دبئی، سیول ٹریول مارٹ کوریا اور ویتنام میں ٹریول مارٹ جیسے چھ بڑے عالمی سیاحتی ایونٹس میں فعال طور پر حصہ لیا ہے۔ عالمی اور قومی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لئے سلام پاکستان کے عنوان سے سیاحت کے فروغ کی خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عالمی ٹریول اینڈ ٹورازم انڈیکس پر پاکستان کی پیشرفت کو مزید بہتر بنانے کے لئے مزید کھلی ویزا پالیسی اپنانے، زائرین کی حفاظت اور سلامتی کو بہتر بنانے، پاکستان کا باقی دنیا کے ساتھ فضائی رابطہ بڑھانے، معیاری سیاحتی بنیادی ڈھانچے پر سرمایہ کاری، سیاحت میں آئی سی ٹی کو اپنانے اور اپنے انسانی وسائل کی مہارتوں کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چینی کمپنی سکھر بیراج کے دروازوں کے منصوبے پر کام کررہی ہے ،وزیراعلیٰ سندھ
-
سی پیک منصوبہ کے خلاف بھارتی دہشت گردی ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی، گورنر سندھ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا پنجاب بھرمیں ندی نالوںاورڈرین کی بھرپورصفائی کا حکم، اضلاع سے ڈیلی رپورٹ طلب
-
اپنا گھر اپنی چھت پروگرام کے تحت ایک لاکھ گھربنائے جائیں گے، عظمی بخاری
-
9 مئی مقدمات‘تسلی بخش جواب نہ دے سکے،جے آئی ٹی نے شاہ محمود کو مجرم قراردیدیا
-
بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیرِ اعلیٰ سندھ
-
خود کو سپریم کورٹ کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں
-
لوگ کروڑوں کی گاڑیاں خریدنے کے لیے تیار ہیں لیکن ٹیکس بھرنے کو تیار نہیں، شرجیل انعام میمن
-
کراچی میں اس سال بارشوں سے سیلاب آسکتا ہے،اربن پلانر
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
چیئر مین سینٹ کا منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
-
کراچی میں ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.