کاٹی میں فہمیدہ بیگم فائونڈیشن کے اشتراک سے خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے تقریب کا انعقاد
بدھ 22 مئی 2024 23:11
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بینکوں ، ہسپتالوں میں پڑھی لکھی خواتین نظر آتی ہیں، اعتبار اور تحفظ کے فقدان کے باعث خواتین کو مشکلات درپیش ہیں، پاکستان کی آبادی کا نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے، خواتین کو با اختیار بنائے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
جوہر قندھاری نے کہا کہ اس اقدام میں کاٹی کی سینئر نائب صدر نگہت اعوان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دن رات ایک کرکے کاٹی اور فلاحی اداروں کے اشتراک سے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو تعلیم کے شعبے، پیشہ وارانہ ہنر اور حوصلہ افزائی سے نصف آبادی کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کا موقع ملے گا اور پاکستان تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کرے گا۔صدر کاٹی نے کہا کہ سی ایس آر ہر کسی کے بس کی بات نہیں، چند گنے چنے لوگ ہی اس پر عمل کر پاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل کی خواتین کا حوصلہ دیکھ کر فخر محسوس ہوتا ہے کہ وہ تمام تر مشکلات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے معاشرے میں اپنا مقام بنا رہی ہیں۔ کاٹی کے ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا نے کہا کہ نجی شعبے میں خواتین کی شمولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، خواتین کو یکساں مواقع میسر نہیں تاہم خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں، دفتری ذمہ داریوں کیساتھ خواتین گھریلو ذمہ داریاں بھی احسن طریقے سے نبھا رہی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواتین ایک وقت میں متعدد ذمہ داریاں سنبھال کرمردوں کے شانہ بشانہ چل رہی ہیں۔ زبیر چھایا نے مزید کہا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں گھر کے تمام افراد کو کام کرنا لازمی ہوگیا ہے۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین زاہد حمید نے کہا کہ کاٹی کے اشتراک سے خواتین کی پیشہ وارانہ تربیت کیلئے فلاحی ادارے فہمیدہ بیگم فائونڈیشن کے اشتراک سے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں جس میں خواتین کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے مختلف ہنر سکھائے جا رہے ہیں جبکہ صنعتوں میں خواتین کیلئے ملازمت کے مواقع بڑھانے کیلئے انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز کیلئے مختلف سیمینارز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تقریب سے کاٹی کے سابق صدر مسعود نقی،مسلم محمدی، احتشام الدین،یو این ڈی پی کے پروجیکٹ منیجر نوید شیخ، فہمیدہ بیگم فائونڈیشن کے صدر ڈاکٹر شیخ ادریس، زینب حمیدرخسانہ شیخ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دو روزکی مندی کے بعد تیزی کا رحجان، کے ایس ای 100 انڈکس 335.06 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 78275.64 پوائنٹس پر بند
-
پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا، فی تولہ سونا 2 لاکھ 40 ہزار 600 روپے کی سطح پر آ گیا
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 900 روپے کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 23 روپے کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان،100 انڈیکس 78275 پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
لاہور: دودھ اوردہی کی قیمتوں میں اضافہ
-
ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے باغبانی کااجلاس
-
اشیائے خوردونوش پرٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے،میاں زاہد حسین
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان جاری، 100 انڈکس 291.51 پوائنٹس کی کمی بعد کے 77940.58 پوائنٹس پر بند
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی ریکارڈ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
-
دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر11.8 فیصدکی نموریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.