![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز و بورڈز محمد علی ملکانی کی سربراہی میں میٹرک و انٹر بورڈ کا اجلاس
میٹرک کے امتحانات پرائیوٹ سینٹرز میں منعقد کروانی, طلبا کو درپیش مشکلات اور امتحانات میں مجموعی طور بدانتظامی اور بے قاعدگیوں کی شکایات پر گفتگو
بدھ 22 مئی 2024 23:23
(جاری ہے)
وزیر جامعات و بورڈز محمد علی ملکانی نے کہا کہ پرائیوٹ سینٹرز میں امتحانات کی وجہ سے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑاجوکہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔
انہوں نے میٹرک بورڈ کے افسران سے پوچھا کہ چھوٹے چھوٹے پرائیویٹ سینٹرز میں ڈیکوریشن کی کرسیاں رکھی گئیں ان پر کوئی اسٹوڈنٹ کیسے پیپر لکھ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بورڈز افسران کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے اور اس قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے سیکریٹری کو تمام شکایات کی انکوائری کروانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں حالیہ امتحانات کے دوراں پرائیویٹ سینٹرز میں بدانتطامی و بے قاعدگیوں کی شکایات پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ برس پرائیوٹ سینٹرز میں امتحانات منعقد نہیں کیے جائیں گے اور تمام امتحانات سرکاری اسکولوں و کالجوں میں کروائے جائیں گے۔محمد علی ملکانی نے دونوں امتحانی میٹرک اور انٹر بورڈز کے بورڈ آف گورنرز (BOGs) کی تشکیل اور انکے ممبران کا اجلاس نہ بلوانے پر بھی تشویش کا اظہار کیااور سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ کو بی او جی اراکین کی تفصیلات اور بورڈز کی ازسر نو تشکیل کے ڈرافٹ سمری بنانے کی بھی ہدایات دیں۔انہوں نے میٹرک بورڈ افسران سے پوچھ گچھ کی گذشتہ قائم مقام وزیر اعلیٰ سندھ کی طرف سے منظور کی گئی انکوائری رپورٹ پر اب تک عملدرآمد کیوں نہیں ہوا اس وقت کی سیکریٹری تعلیم نے اپنی انکوائری میں بورڈز کے جن افسران کو ہٹانے کی سفارش کی تھی ان تمام افسران کو ہٹاکر رپورٹ پیش کریں۔وزیر جامعات نے سیکریٹری ہباس بلوچ کو ہدایات دیں کہ امتحانات میں غیرشفافیت کی شکایات موصول ہوئی ہیں،جن کی انکوائری کروائیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے،مجھے میڈیا کی طرف سے بورڈز کے بابت پل پل کی رپورٹ ملتی ہے،بورڈز کے جو افسران بہت سی بیقاعدگیوں میں ملوث ہیں اب وہ اپنے انجام کے لیے تیار ہوجائیں۔وزیر جامعات نے سیکریٹری عباس بلوچ کو تمام بورڈز کے اسپیشل آڈٹ کروانے کے احکامات جاری کردیے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں انٹر بورڈ چیئرمین نسیم میمن کی طرف سے کراچی میں انٹر کے امتحانات یکم جون سے منقعد کرانے کی درخواست کی گئی جس کی وزیر جامعات نے منظوری دے دی،بورڈ کی طرف سے انٹر کے امتحانات کا تفصیلی شیڈیول بعد میں جاری کردیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چینی کمپنی سکھر بیراج کے دروازوں کے منصوبے پر کام کررہی ہے ،وزیراعلیٰ سندھ
-
سی پیک منصوبہ کے خلاف بھارتی دہشت گردی ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی، گورنر سندھ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا پنجاب بھرمیں ندی نالوںاورڈرین کی بھرپورصفائی کا حکم، اضلاع سے ڈیلی رپورٹ طلب
-
اپنا گھر اپنی چھت پروگرام کے تحت ایک لاکھ گھربنائے جائیں گے، عظمی بخاری
-
9 مئی مقدمات‘تسلی بخش جواب نہ دے سکے،جے آئی ٹی نے شاہ محمود کو مجرم قراردیدیا
-
بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیرِ اعلیٰ سندھ
-
خود کو سپریم کورٹ کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں
-
لوگ کروڑوں کی گاڑیاں خریدنے کے لیے تیار ہیں لیکن ٹیکس بھرنے کو تیار نہیں، شرجیل انعام میمن
-
کراچی میں اس سال بارشوں سے سیلاب آسکتا ہے،اربن پلانر
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
چیئر مین سینٹ کا منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
-
کراچی میں ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.