![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
سرکاری زرمبادلہ ذخائر کا حجم جلد سوا 9 ارب ڈالرز کی سطح تک پہنچ جانے کا امکان
محمد علی
جمعرات 23 مئی 2024
22:10
![زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2024/800x400/pic_26b78_1709303608.jpg._2)
(جاری ہے)
واضح رہے کہ ایک جانب ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے تو دوسری جانب ملک میں سرکایہ کاری کا حجم 50 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔
انگریزی روزنامہ ٹریبیون میں صحافی شہباز رانا نے رپورٹ کیا ہے کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کوششوں کے باوجود پاکستان میں سرمایہ کاری کا تناسب 50 سالوں میں اپنی کم ترین سطح پر آ گیا ہے، جو گزشتہ مالی سال میں معیشت کے حجم کے صرف 13 اعشاریہ 1 فیصد تک گرچکا ہے، مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کا تناسب ان خدشات کی تصدیق کرتا ہے کہ اکیلے ایس آئی ایف سی کے ذریعے پاکستان کی معیشت کے بنیادی پہلوؤں اور سیاسی استحکام کے حصول میں بہتری کے بغیر سرمایہ کاری کو نمایاں طور پر فروغ نہیں دیا جاسکتا۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ جاری بات چیت کے دوران انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے رواں مالی سال اور اگلے مالی سال میں متوقع سرمایہ کاری کے بارے میں دریافت کیا ہے جب کہ جی ڈی پی سے سرمایہ کاری کا 13 اعشاریہ 1 تناسب علاقائی ہم عصروں سے نمایاں طور پر کم ہے، پچھلے سال یہ تناسب 14 اعشاریہ 1 فیصد رہا تھا، پاکستان سعودی عرب سے 5 بلین ڈالر تک کی سرمایہ کاری کی توقع کر رہا تھا لیکن اب تک ان یقین دہانیوں کو ٹھوس معاہدوں میں تبدیل نہیں کیا جاسکا، جس کے باعث مقررہ سرمایہ کاری سے جی ڈی پی کا تناسب بھی پچھلے سال کی 12 اعشاریہ 4 فیصد کی سطح سے کم ہوکر 11 اعشاریہ 4 فیصد پر آ گیا ہے، اس مالی سال میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری جی ڈی پی کے 8 اعشاریہ 7 فیصد تک گر گئی ہے جو کہ تقریباً 25 سال کی کم ترین سطح ہے۔ رپورٹ میں صحافی کا کہنا ہے کہ ٹیکس لگانے کی پالیسیوں میں متواتر تبدیلیوں اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کی طرف عدم توجہی نے مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کو کم کر دیا ہے، سرمایہ کاری کے اہم ہدف کو حاصل کرنے میں ناکامی نے اپنے وسائل کا استعمال کرتے بگڑتے ہوئے انفراسٹرکچر اور سماجی شعبے کے مسائل کو حل کرنے کی حکومت کی صلاحیت کو محدود کر دیا ہے، جس کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں کے لیے قرضوں پر انحصار میں اضافہ ہوا ہے، سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے میں حکومت کی نااہلی ایک اہم اقتصادی ناکامی ہے، جو ساختی عدم توازن کو دور کرنے میں پیشرفت کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (PDM) حکومت پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے ذریعے ایس آئی ایف سی کا قیام عمل میں لائی تھی، جس کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور اقتصادی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا تھا، یہ ایک مشترکہ ادارہ ہے جسے فوج اور سویلین دونوں مل کر چلاتے ہیں، اس نے پچھلے ایک سال میں بہت کوششیں کی ہیں، تاہم ان کوششوں کے ابھی تک ٹھوس نتائج سامنے نہیں آئے، ایس آئی ایف سی نے اب تک وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان رابطہ کاری کے مسائل کو حل کرنے اور طریقہ کار کی رکاوٹوں کو دور کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے، تاہم ان کوششوں سے غیر ملکی یا ملکی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا۔مزید اہم خبریں
-
’نامکمل، جعلی دستاویزات کے باوجود جرمن ویزے‘: چھان بین شروع
-
بلاول بھٹو زرداری سے ارکان پارلیمنٹ اورپارٹی رہنمائوں کی الگ الگ ملاقاتیں
-
پاکستانی الیکشن: مبینہ بےضابطگیوں کی تفتیش کا امریکی مطالبہ
-
فاروق ستارنے کراچی کا نیا نام ٹیکساچی تجویزکردیا
-
بجلی کا بل 1 لاکھ 68 ہزار آنے پر شیخ رشید کا شکوہ
-
پی ٹی آئی کارکنان کا عمر ایوب پر غصے کا اظہار ،قیادت سے احتجاج کی کال دینے کا مطالبہ
-
عدت میں نکاح کیس،عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی اپیلیں مسترد
-
حکومت نے مسئلہ فلسطین، کشمیر، اسلامو فوبیا اور سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے حوالے سے او آئی سی سمیت ہر فورم پر آواز بلند کی ، اسحق ڈار
-
وزیرِاعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے ساتھ اقتصادی و سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون و تجارتی شراکت داری کو مضبوط بنانے کیلئے جامع لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت
-
بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کی اولین ترجیح ہے،امریکا میں پاکستا ن کے سفیر مسعود خان کا گول میز مکالمے سے خطاب
-
پاکستانی معیشت کی نمو میں بہتری آئی ہے، 2023 کے اواخر سے صنعتی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے، عالمی بینک
-
اسلام آباد،وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ایئر یونیورسٹی کے وائس چانسلر عبدالمعید خان کی ملاقات،سائبر سکیورٹی بارے تبادلہ خیال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.