یہ بلڈنگ نہیں پی ٹی آئی کا نظریہ ختم کرنا چاہتے ہیں،بیرسٹرگوہر
پارلیمان کے بعد سب سے زیادہ حرمت مرکزی سیاسی دفتر کو حاصل ہے، موجودہ حکومت نے ہماری پارٹی کے مرکزی دفتر کی حرمت کو بھی پامال کردیا،میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی جمعہ 24 مئی 2024 10:31
(جاری ہے)
تجاوزات تھیں تو ہمیں بتایا جاتا ہم خود اس کو گرا دیتے لیکن انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ہے۔
ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملا، مرکزی دفتر سیل کرنے اور گرانے کیخلاف عدالت جائیں گے۔ اسی مرکزی دفتر کی گری ہوئی دیوار کے ساتھ میٹنگ ہوگی۔ یہ ہمیں اشتعال دلانا چاہتے ہیں لیکن ہم پرامن رہیں گے۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ رات کے اندھیرے میں ایسے حملے کئے جارہے ہیں۔ ہم نے ڈائیلاگ کی بھی بات کی اور کچھ سوچ کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ لیکن اب یہ نہیں ہوسکتا کہ بندوق ساتھ رکھ کر ڈائیلاگ کی بات کی جائے۔سی ڈی اے اہلکاروں سے پوچھا کوئی آرڈر ہے تو دکھائیں مگر وہ نہیں دکھا سکے، تجاوزات تھیں تو ہمیں بتاتے ہم خود انہیں گرا دیتے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے بغیر نوٹس رات کے اندھیرے میں آپریشن کرکے، پی ٹی آئی کا دفتر فتح کرلیا۔ ہمارے پاس سیکرٹریٹ پر تجاوزات کے حوالے سے کبھی کوئی نوٹس نہیں آیا۔رات کے اندھیرے میں چھپ کر ہمارے اوپر بزدلانہ حملہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ رات گئے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ پر کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے انسداد تجاوزات آپریشن کرتے ہوئے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گرا دیاتھا اور دفتر سیل کردیاتھا۔اسلام آباد میں سی ڈی اے حکام نے اسلام آباد پولیس کی نگرانی میں رات گئے آپریشن کیا تھا۔سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ کارروائی تجاوزات کے قیام اور عمارت کے غیر متعلقہ استعمال پر کی گئی ہے جس میں بھاری مشینری نے حصہ لیا اور سینٹرل سیکریٹریٹ کے ارد گرد رکھے کنٹینرز، سیکیورٹی بیریئرز اور دیگر مبینہ تجاوزات کو مسمار کر دیاگیاتھا ۔سی ڈی اے کاکہنا تھا یہ عمارت سرتاج علی نامی شخص کے نام ہے جسے رہائشی عمارت سے سیاسی دفتر میں بدلا گیا جس پر متعلقہ مالک کو بارہا نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں تاہم قانون پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پولیس سربراہان کی یو این کانفرنس نیو یارک میں شروع
-
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا جواب عدالت ہی دے سکتی ہے
-
لندن کی سڑکوں پر شب بسری کرنے والوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر
-
غزہ سٹی پر نئے اسرائیلی حملے: متعدد ہلاکتیں، درجنوں زخمی
-
افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد دہشت گردی کو فروغ ملا ،خواجہ آصف
-
سوڈان کو خوراک کی بدترین قلت کا سامنا
-
فرانس میں ہر قسم کی نسل پرستی میں اضافہ
-
کاروبار دوست پالیسیوں کے ذریعے ایس ایم ایز کو ترقی دینے اور سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیر اعلی پنجاب
-
بلاول بھٹوزرداری سے قمر زمان کائرہ اور اراکین اسمبلی کی کی ملاقات، موجودہ صورتحال پر گفتگو
-
پی ٹی آئی قیادت بانی کی رہائی نہیں چاہتی، فواد چوہدری
-
مولانا فضل الرحمن سے بات چیت جاری، آپریشن عزمِ استحکام پر موقف لیکر چل رہے ہیں،اسد قیصر
-
آئی سی ٹی کے فروغ کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں، سویڈش ٹیک کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، شزہ فاطمہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.