خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ صوبے کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے، امیر مقام
ابھی وفاقی حکومت نے بجٹ پیش کیا ہی نہیں ہے اور صوبائی حکومت خیبر پختونخوانے بجٹ پیش کردیا، آپ کومعلوم ہی نہیں کہ وفاقی بجٹ میں آپ کے صوبے کا کتناحصہ ہے ، وفاقی وزیر
ہفتہ 25 مئی 2024 18:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل کے حل پر توجہ دے ، گزشتہ دس سا لوں سے آ پ نے یہاں حکومت کی ،ان دس سالوں میں آپ نے باہر سے کونسی انویسٹمنٹ لائی ہی سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈہ بند کریں اور عوام نے اپنے مسائل کے حل کے لئے آپ کو جو مینڈیٹ دیا ہے اس پر توجہ دیں ، آپ مریم نواز کی حکومت کے ساتھ اپنا موازنہ کریں ، وہاں اگر ترقیاتی کام ہورہے ہیں توصوبے کے وسائل کودیکھ کراس سے دگنے ترقیاتی کام ادھر ہوسکتے ہیں مگر پی ٹی آئی حکومت کے سوشل میڈیا ورکرزترقیاتی کاموں کے حوالے سے جھوٹی خبر یں چلاکر لوگوں کوگمراہ کررہے ہیں۔
امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہبارشریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے حقیقی معنوں میں ملک کی خدمت کررہے ہیں ، چائنہ،سعودی عرب،متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک کے سرمایہ کار ملک میں بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کررہے ہیں جس سے یہاں بیروزگاری سمیت مہنگائی کاخاتمہ ہوگااور ملک کے غریب عوام کاجینا آسان ہوجائیگا۔امیرمقام نے کہا کہ 9مئی کے واقعات سے ملک کو زیادہ نقصان پہنچا ہے نہ کہ انفرادی طور پر کسی فرد کو۔انہوں نے کہاکہ صوابی میرا دوسرا گھرہے،ماضی میں یہاں کے عوام کی بہتری وآسانی کے لئے ترقیاتی کام کئے ہیں جن میں یہاں پر گیس کی فراہمی،پاسپورٹ آفس،تحصیل سطح پر نادرا دفاتر کاقیام اورمختلف علاقوں میں بجلی گرڈسٹیشن کی اپ گریڈیشن جیسے منصوبے شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ آنے والے والے دور میں بھی مزید ترقیاتی منصوبے لائیں گے۔امیر مقام نے کہاکہ جون میں چھوٹا لاہورگریڈسٹیشن فعال ہوگا جس سے یہاں پر کم وولٹیج کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ انہوں نے لاہور بارایسوسی ایشن کیلئی20 لاکھ کی گرانٹ کااعلان کرتے ہوئے دیگر مسائل کی حل کی یقین دہانی کروائی۔قبل ازیں وفاقی وزیر انجینئر امیرمقام نے لاہور بارایسوسی ایشن صوابی کے نومنتخب صدرشاہدنعیم ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری ضیاء الحق سمیت دیگر کابینہ ممبران سے حلف لیا۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ضلعی صدر شیرازباچہ کے علاوہ ضلعی عہداران افتحاراحمد ، عدیل خان اور دیگر بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
وزیرِاعلی سندھ کی سرکاری اداروں کو سولرائز کرنے کی ہدایت
-
اٹک، 15 پر وقوعہ کی جھوٹی اطلاع دے کر مخالف کو پھنسانے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
رائے حسن نوازچیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ریلوے منتخب
-
پنجاب حکومت کے اقدامات سے مہنگائی میں نمایاںکمی ہو ئی ، ایوان میں حزب اختلاف کا رویہ افسوسناک ہے،وزیراطلاعات پنجاب کی پریس کانفرنس
-
حکومت نوجوانوں کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے، پالیسی سازی میں نوجوانوں کی شمولیت یقینی بنانے کیلئے وزیراعظم یوتھ کونسل تشکیل دی جا رہی ہے، رانا مشہود احمد خان
-
سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سینیٹر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کی غیر مشروط معافی قبول کر لی ، توہین عدالت کا نوٹس واپس ، ٹی وی چینلز کو شوکاز نوٹس جاری
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
وزیر اعلیٰ مریم نوازنے پنجاب اسمبلی میں پارلیمنٹری ڈویلپمنٹ یونٹ /پارلیمنٹری ڈویلپمنٹ ریسرچ سنٹر کا افتتاح کردیا
-
ملک کی معاشی صورتحال مستحکم ہے جسے برقرار رکھیں گے، ایف بی آر میں چوری اور بدعنوانی روکنے کےلئے اس کی تشکیل نو اور اسے ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
-
چوہدری پرویز الہی کی ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے لاہور ہائیکور ٹ میں درخواست
-
محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
-
چیچہ وطنی،اشتہاری ملزم گرفتار ،چھینی گئی موٹر سائیکل اورناجائزاسلحہ بھی برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.