کیموتھراپی سے بہتر ہو رہی ہو ں ، شہزادی کیٹ مڈلٹن

اتوار 16 جون 2024 09:30

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2024ء) برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کہا ہے کہ وہ کینسر کے علاج کے لیے کیموتھراپی سے بہتر ہو رہی ہیں تاہم اب بھی وہ مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہوئیں۔رائٹرز کے بعد شہزادی کیٹ مڈلٹن کینسر کی تشخیص کے بعد پہلی مرتبہ سینٹرل لندن میں ٹروپنگ دی کلر ملٹری پریڈ میں شرکت کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

شہزادی کیتھرین مڈلٹن نے جاری پیغام میں کہا کہ کینسر کے حوالے سے اعلان کے بعد انہیں دنیا بھر سے ہزاروں پیغامات موصول ہوئے جس میں لوگوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان پیغامات سے ان پر اور شہزادہ ولیم پر بہت زیادہ مثبت اثر پڑا۔کیٹ مڈلٹن نے مزید کہاکہ وہ اب بہتر ہو رہی ہوں لیکن کیموتھراپی کروانے والے کسی بھی شخص کو معلوم ہو گا کہ اس دوران کوئی دن اچھا گزرتا ہے تو کوئی برا۔انہوں نے مزید کہاکہ وہ اپنی بیماری سے غیر یقینی حالات میں صبر کرنا سیکھ رہی ہیں ۔ شہزادی کیٹ گزشتہ دسمبر کے بعد پہلی مرتبہ عوام کے سامنے منظر عام پر آئیں گی۔