بابر اعظم کی پاکستانی ٹی ٹونٹی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی : وریندر سہواگ

وکٹ پر وہ جتنا ٹائم لیتے ہیں یا جو انکا سٹرائیک ریٹ ہے اس حساب سے وہ اس فارمیٹ کیلئے موزوں نہیں کیونکہ وہ چھکا مارنے والے پلیئر نہیں، بہت محتاط کرکٹ کھیلتے ہیں : سابق بھارتی اوپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 19 جون 2024 12:47

بابر اعظم کی پاکستانی ٹی ٹونٹی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی : وریندر سہواگ
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جون 2024ء ) سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ٹی20 فارمیٹ میں ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔ مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے وریندر سہواگ نے کہا کہ میرے الفاظ سخت ضرور ہیں لیکن پاکستانی ٹیم میں بابراعظم کی ٹی20 فارمیٹ میں جگہ کے مستحق نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اگر کپتانی نہیں کرتے تو میرے حساب سے ٹی ٹونٹی ٹیم میں ان کی جگہ بھی نہیں بنتی۔

سہواگ کا کہنا تھا کہ وکٹ پر وہ جتنا ٹائم لیتے ہیں یا جو ان کا سٹرائیک ریٹ ہے اس حساب سے وہ اس فارمیٹ کیلئے موزوں نہیں کیونکہ وہ چھکا مارنے والے پلیئر نہیں ہیں کیوں کہ وہ بہت محتاط کرکٹ کھیلتے ہیں۔ 
قبل ازیں گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھی کہ قومی ٹیم کے سینئیر کرکٹرز میں اختلافات ہیں جس کی وجہ سے میگا ایونٹ میں کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی۔

(جاری ہے)

ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے ڈریسنگ روم کی اندرونی کہانی بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیم میں اتحاد نہیں، جب سے ٹیم کو جوائن کیا ہے میں نے ٹیم کو متحد نہیں دیکھا، نہ یہ اتحاد میدان میں نظر آیا اور نہ ہی ڈریسنگ میں اس کی ایک جھلک دیکھنے کو ملی۔ ہیڈ کوچ کے مطابق ایسی صورتحال بطور کوچ میں نے کہیں نہیں دیکھی، انہوں نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا کہ اگر کھلاڑی ایک ٹیم نہ بنے اور اپنی فٹنس اور اسکلز پر توجہ نہیں دی تو وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ گرین شرٹس ایونٹ امریکا اور بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹی20 ورلڈکپ کے گروپ راؤنڈ سے ہی باہر ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :