![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
جنگی جرائم پر عالمی برادری زبانی جمع خرچ کی بجائے انسانیت دشمن اسرائیل کو سزا دے‘لیاقت بلوچ
نائب امیرجماعت اسلامی کا محمود خان اچکزئی، اسد قیصر، راجہ ناصر عباس، ڈاکٹر ابوالخیر زبیر ،غلام محمد صفی سے ٹیلیفونک رابطہ
بدھ 19 جون 2024 19:20
(جاری ہے)
لبنان میں دنیا بھر کی ڈاکٹر تنظیموں کا طبی امدادی سرگرمیوں کے لیے ڈاکٹرز کانفرنس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
لیاقت بلوچ نے فلسطینی رہنما ڈاکٹر خالد قدومی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کے روز اور ایامِ حج کے دوران اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے۔سیکڑوں فلسطینی اس دوران شہید کردیے گئے۔اسرائیل کے جنگی جرائم پر عالمی برادری زبانی جمع خرچ کی بجائے انسانیت دشمن اسرائیل کو سزا دے۔نیتن یاہو تاریخ کا بدترین جنگی مجرم ہے۔عالمی عدالت جنگ بندی سے متعلق اپنے فیصلہ پر عملدرآمد نہ ہونے پر اسرائیلی حکومت کے خلاف فوری اقدامات کرے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکا جائی25۔کروڑ پاکستانی عوام اپنے فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں اور بچوں کے پشتیبان ہیں۔ملک بھر کی ہر عیدگاہ اور مسجد میں فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حق میں آواز بلند ہوئی ہے اور صیہونی اسرائیلی بربریت کی مذمت کی گئی ہے۔ڈاکٹر خالد قدومی نے آگاہ کیا کہ اسرائیل نے عید کے تین دنوں میں 250 فلسطینی شہید کردیے۔اہلِ پاکستان اور جماعتِ اسلامی کی فلسطینیوں کے لیے غیرمتزلزل حمایت بڑے حوصلہ کا باعث ہے۔دنیا کی مؤثر رضاکار تنظیموں بالخصوص الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے غزہ، رفح میں مسلسل امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔عالمِ اسلام کی قیادت کی خاموشی اور مؤثر اقدام نہ ہونے کی وجہ سے اسرائیلی صیہونی ظلم پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فلسطینی کبھی بھی اپنے حق، اپنی سرزمین سے دستبردار نہیں ہونگے۔مزید قومی خبریں
-
آئندہ انتخابات میں ملک بھر میں اکثریت حاصل کرکے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائینگے، نثار کھوڑو
-
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی کی تقریب ،شرجیل انعام میمن
-
اب پارٹی کی قوت بڑھانے کے لئے پنجاب میں ڈیرے ڈالیں گے ،نثار کھوڑو
-
گورنرسندھ کی ہدایت پر زائرین کے لئے ایک ہزار بریانی کی دیگیں بھیجی گئیں
-
گورنرسندھ کا اونٹ کی چاروں ٹانگیں کاٹنے پر اظہار تشویش
-
بیوروکریسی کا مکمل تعاون حاصل‘مریم نواز کا طرز حکمرانی منفرد ہے، عظمیٰ بخاری
-
جو بجٹ پاس کروایا گیا یہ عوام پر قاتلانہ حملہ ہے، عمرایوب
-
حامد خان چاہتے ہیں ان کے قد سے بڑے لوگ پی ٹی آئی میں نہ آئیں، فوادچوہدری
-
کھاد کمپنیوں کی ویلیو ایڈڈ یوریا مصنوعات کو چیک کرنے کا حکم
-
پی ٹی آئی رہنمازبان ، لہجے اور رویہ پر نظرثانی کریں،شیری رحمان
-
علیمہ خان اورعظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں 14ستمبر تک توسیع
-
جمہوری طرزعمل کے فروغ میں پارلیمانی ادارے اہم کردار ادا کرتے ہیں، یوسف رضا گیلانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.